رپجا کے سالانہ انتخابات میں فوٹو جرنلسٹس پینل نے میدان مار لیا سہیل شہزاد چیتا صدر،شاہد قریشی سیکرٹری جبکہ سید مہدی فنانس سیکرٹری منتخب

سالانہ انتخابات بابت سال 25۔2024  میں فوٹو جرنلسٹس پینل نے کلین سوئپ کر دیا، فوٹو جرنلسٹس پینل نے ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کی تمام نشستیں اپنے نام کر لیں، فوٹو جرنلسٹس پینل کے33 ووٹ لیکر سہیل شہزاد صدر منتخب ہوگئے

اسلام آباد(دیس نیوز) راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رپجا) کے سالانہ انتخابات بابت سال 25۔2024 میں فوٹو جرنلسٹس پینل نے میدان مار لیا، سہیل شہزاد چیتا صدر،شاہد قریشی عرف راجو سیکرٹری جبکہ سید مہدی فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے، پولنگ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںصبح گیارہ بجے سے شام چار بجے تک بلا تعطل جاری رہی جس میں جڑواں شہروں کے فوٹو جرنلسٹس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، کل ووٹرز کی تعداد 60 تھی جن میں سے 53 ووٹ کاسٹ ہوئے،نتائج کا اعلان چیئرمین الیکشن کمیٹی فیصل حکیم نے الیکشن کمیٹی ممبران ندیم چوہدری اور اظہار الحق خان نیازی کے ہمراہ کیا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رپجا) کے سالانہ انتخابات بابت سال 25۔2024  میں فوٹو جرنلسٹس پینل نے کلین سوئپ کر دیا، فوٹو جرنلسٹس پینل نے ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کی تمام نشستیں اپنے نام کر لیں، فوٹو جرنلسٹس پینل کے33 ووٹ لیکر سہیل شہزاد صدر منتخب ہوگئے جبکہ انکے مقابلے میں رپجا فوٹو جرنلسٹس پینل کے امیدوارمحمد عارف شیخ نے 19 ووٹ حاصل کئے،، شاہد قریشی عرف راجو 29 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ انکے مقابلے میں رپجا فوٹو جرنلسٹس پینل کے امیدوارجاوید قریشی 20 ووٹ حاصل کر سکے ، سید مہدی 34 ووٹ لیکرفنانس سیکرٹری منتخب ہوئے انکے مدمقابل رپجا فوٹو جرنلسٹس پینل کے امیدوار رمضان مغل 18 ووٹ لے سکے،ایم جاوید 32 ووٹوں کیساتھ سینئر نائب صدر،عابد ضیاء 30 اور فہیم ملک 28 ووٹ لیکر نائب صدور،احسن بٹ 31 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری،راجہ عمران 33 ووٹ حاصل کر کے پریس سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ گورننگ باڈی کے سات نشستوں پر عدنان بخاری34، آغا مہروز 32،عامر قریشی 34،امجد حسین 31، انجم نوید33،عمران جعفری 30جبکہ عرفان علی 29ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل رپجا فوٹو جرنلسٹس پینل کے امیدوارڈاکٹر مشتاق 17، عرفان حیدر 21،سجاد حسین 15،سید فتح علی گیلانی 16،طاہر نوید 13،احمد کمال 16،اظہر علی خان 28، خورشید احمد22 ،طحہٰ وارثی 21،راجہ ساجد رشید 18، سنی غوری 18، اورکامران علی عباسی 17 ووٹ حاصل کر سکے، ووٹرز کی کل تعداد 60 تھی جن میں سے 53 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،پولنگ پرامن طریقے سے جاری رہی، پولنگ ختم ہونے کے بعدالیکشن کمیٹی کے چیئرمین فیصل حکیم نے کمیٹی ممبران ندیم چوہدری اور اظہار الحق خان نیازی کے ہمراہ نتائج کا اعلان کیا, نومنتخب صدر رپجا سہیل شہزاد نےاپنی کامیابی کے بعد رپجا ممبران سے خطاب میں میاں خورشید، مزمل پاشاہ ، اظہر عابدی،آاغا مہروز ، ایم جاوید، جاوید ناصر، خرم بٹ وجہیہ الحسن اورسہیل ملک سمیت اپنے سینیئرز اورتمام سپورٹرز کا شکریہ ادا کیاانہوں نے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین فیصل حکیم ، اظہار خان نیازی اور ندیم چوہدری کا بھی شکریہ ادا کیا اورمستقبل میں مدمقابل گروپ کے ساتھیوں کو بھی ساتھ لیکر چلنے کا اعادہ کیا، انہوں نے خاص طور پر مزمل  پاشاکے آپریشن کے بعد بیماری کی حالت میں اے  اور ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل کو سراہا،تقریب سے منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں نے بھی خطاب کیا جن میں شاہدقریشی  جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری سیدمہدی اور سینیئرنائب صدر ایم جاوید، فہیم ملک عابد ضیاء شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *