پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کے معاملات طے پا گئے مئی میں زرداری سے ملاقات اہم سرکاری عہدہ دیے جانے کا امکاں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور دیگر رہنماؤں اور اعلی قیادت کی مشاورت اور جس صوبے یا ضلع  سے شامل ہونے والی شخصیت کو پارٹی میں لایا جائے گا اس مقامی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا
پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی شمولیت کا امکاں

اسلام اباد (گلزار ساقی دیس نیوز)

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے چاروں صوبوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے مضبوط لائے عمل تیار کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں اور اپنے ناراض رہنماؤں کو دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کی پالیسی پر عمل درامد شروع کر دیا ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور دیگر رہنماؤں اور اعلی قیادت کی مشاورت اور جس حلقے سے یا صوبے سے شامل ہونے والی شخصیت کو پارٹی میں لایا جائے گا اس حلقہ یا ضلع یا صوبہ کے قائدین اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے باہمی  مشورہ کر کے شامل کیے جائیں گے ذرائع کے مطابق کے پی کے میں سابق وزیر اعلی پرویز  خٹک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پی کے کی قیادت میں معاملات طے پا گئے ہیں سابق وزیراعلی پرویز خٹک اپنے دوستوں اور پارٹی ممبران سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو جائیں گے مئی 2024 میں اصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی پرویز خٹک پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کریں گے اور کے پی کے میں پرویز خٹک کو اہم سرکاری ذمہ داریاں بھی دیے جانے کا امکان ہے معلوم وہ ہے کہ  خیبرپختونخوا پیپلز پارٹی کی قیادت اس بات پر خوش ہے کہ پرویز خٹک کے انے سے کے پی کے میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *