ہفتہ ،اتوار کو پاسپورٹس ڈیلوری جاری ہے ، پہلی مرتبہ نہ صرف ایجنٹس مافیا کا داخلہ بند کیا گیا بلکہ پاسپورٹ دفاتر میں ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی
راولپنڈی( گلزار ساقی دیس نیوز)
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل مصطفیٰ جمال قاضی کی ہدایات پر راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت نارتھ پنجاب ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 33 دفاتر میں نئے پاسپورٹس کے اجراء اور تجدید کے لئے تمام کائونٹرز فعال ہیں۔
ہفتہ ،اتوار کو پاسپورٹس ڈیلوری جاری ہے ، پہلی مرتبہ نہ صرف ایجنٹس مافیا کا داخلہ بند کیا گیا بلکہ پاسپورٹ دفاتر میں ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
تمام دفاتر کی آن لائن مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ،کئی بھی پاسپورٹ اجراء کے لئے موخر کیسز 72گھنٹوں سے زائد نہیں ہیں ، مشکوک و مشتبہ کیسز کا سسٹم میں اندارج یقینی بنایا جارہا ہے تا کہ کئی اور سے پاسپورٹ کا کیس پراسیس نہ ہوسکے ۔
ریجنل ڈائریکٹر نارتھ پنجاب ، آزادکشمیر و گلگت بلتستان زین اللہ محسود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نارتھ پنجاب میں اسلام آباد پاسپورٹ آفس ، ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس اسلام آباد ، راولپنڈی ، ریجنل آفس راولپنڈی ، ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی کائونٹر ،جی ایچ کیو کائونٹر ، فارن آفس کائونٹر ، او پی ایف کائونٹر ، ریجنل دفاتر کہوٹہ ،گوجر خان ، جہلم ، پنڈدادنخان ،اٹک اور چکوال ، آزاد کشمیر زون مظفر آباد ،میر پور ،ارجا(باغ)، راولاکوٹ ، کوٹلی ،سدھنوتی ، ہٹیاں، گلگت بلتستان میں سکردو ،گلگت ، چلاس ، بیمبار ، نیلم ، حویلی ، گانجے ،گیزر ،استور ، ہنزہ ، ناگر ، شیگر کے پاسپورٹ دفاتر تمام کائونٹرز آپریشنل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن ہر گھنٹے بعد زون کے دفاتر میں آپریشنل امور کی نگرانی کے ساتھ ساتھ موخر کیسز ، ڈیٹا ویریفکیشن اور دیگر امور کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یومیہ کی بنیاد پر ہر دفتر پاسپورٹ اجراء اور تجدید کے حوالے سے اپنی رپورٹ زونل آفس میں جمع کراتے ہیں ۔
انہوں کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ دفاتر کے حکام کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی مشتبہ دستاویزات سامنے آئیں تو متعلقہ سکیورٹی ادارے سے کلیئرنس کے ساتھ بھجوانے کے ساتھ ساتھ سسٹم میں اندارج یقینی بنائیں تا کہ وہ لوگ کسی دوسرے دفتر میں جار کر اپنا کیس پراسیس نہ کراسکیں ۔
زین اللہ محسود کا کہنا تھا کہ پہلے موخر کیسز کئی دنوں رہتے تھے ،میں نے چارج سنبھالنے کے بعد تمام دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ وہ موخر کیسز پر توجہ مرکوز کریں ، 72گھنٹوں سے زائدپارسپورٹ اجراء کا کیس موخر نہیں ہے ۔