چکوال کے باسیوں کو سوئی گیس پریشر کی کمی کی شکایات پر انچارج سوئی گیس چکوال کی کاوش سے  ریجنل ٹیم کی آمد، سوئی گیس تنصیبات کی جانچ پڑتال کا آغاز


پنوال روڈ پر قائم ٹی پی وال یونٹ کو جلد اپ گریڈ کریں گے،ڈھوک فیروز سمیت تمام علاقہ میں سوئی گیس پریشر کی کمی کی شکایت ختم ہو جائے گی، انچارج محکمہ سوئی گیس چکوال سید سرمد افتخار کی میڈیا سے گفتگو

چکوال ( ساجد بلوچ +دیس نیوز) چکوال کے شہریوں کو سردیوں کے رخصت ہونے کے باوجود سوئی گیس پریشر کی کمی کا سامنا درپیش تھا ان شکایات پر انچارج سوئی گیس چکوال سید سرمد افتخار نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے افسران بالا کو آگاہ کیا تو جمعرات کے روز سینیئر انجینیئر راولپنڈی ریجن احسان الہی کی سربراہی میں ٹیم چکوال پہنچی جہاں سید سرمد افتخار نے سینیئر انجینیئر راولپنڈی ریجن احسان الہی کو بریفنگ دی ، جس کے بعد ٹیم نے چکوال شہر کے مختلف مقامات پر قائم ٹی پی وال یونٹس کا معائنہ کیا، راولپنڈی سے آئی ٹیم کی معاونت میں انچارج سوئی گیس چکوال سید سرمد افتخار کے علاوہ فٹر سپروائزر محمد عثمان اور چوہدری شجر حسین بھی پیش پیش رہے، اس موقع پر پنوال روڈ پر سرکاری تالاب پر قائم ٹی پی وال جنکشن کی چیکنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید سرمد افتخار کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کا ادراک ہے اور عوام کی خدمت کے لیے محکمہ سوئی گیس ہمہ وقت مصروف ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈہوک فیروز کی آبادی میں سوئی گیس پریشر کی شکایات جلد ختم ہو جائے گی کیونکہ پنوال روڈ پر نصب ٹی پی وال یونٹ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس سے نہ صرف ڈہوک فیروز بلکہ علاقہ بھر میں سوئی گیس پریشر کمی کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ ختم ہو جائے گا، ریجنل ٹیم کل بھی انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھے گی اور تلہ گنگ میں بھی انسپکشن کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *