آسلام اباد(دیس نیوز) تھانہ مار گلہ کے علاقےسے سعودی شہری کو اغوا کر لیا گیا ہے پولیس نے سعودی سفارت خانے کی جانب سے شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست مقدمہ درج کرنے کے بعد ایک شخص کو ملزم نامزد کر دیا ہے درخواست کے مطابق عبدالواحد شاید نامی ملزم نے سعودی شہری انان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغوا کیا اور غیر ملکی شہری کو اغوا کار سے فوری بازیاب کرایا جانے کے لیے سعودی سفارت خانہ کے افسران نے اپنے شہری کو بازیاب کرانے کے لیے پولیس کو درخواست جمع کرائی جس پر تھانہ مارگلہ پولیس نے مقدمہ دری کرتے ہوئے ایک ملزم کو نامزد کیا ہے اور سعودی شہری کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر تحقیقات شروع کر دی ہے