چکوال: منوال روز نزد کھودے پیپر مل میں زہریلی گیس سے چار مزدور ہلاک

بکھاری بلکسر چوہدری ضیغم عباس سے
چکوال ( دیس نیوز )ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ منوال پیپر مل میں چار مزدور کام کرتے ہوئے 8 فٹ گہرے ٹینک میں جا گرے۔
ریسکیو 1122 چکوال نے فوری طور پر ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل کو جائے حادثہ پر موو کروا دیا گیا۔
بر وقت رسپانس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
2 گھنٹے ریسکیو آپریشن جاری رہا اور مریضوں کو ٹینک سے نکال لیا گیا۔
ابتدائی طبی امداد میں CPR کا عمل کیا گیا،
تاہم ان میں زندگی کی علامات موجود نہیں تھیں۔
مزدور ٹینک میں صفائی کا کام کر رہے تھے جبکہ ٹینک میں زہریلی گیسز کا اندازہ نہیں لگا سکے۔
متاثرین میں عامر ولد اسلم عمر 50 سال، ذیشان ولد زوار عمر 35 سال،  محمد ثاقب عمر 23 سال اور جمشید ولد ارشد عمر 26 سال شامل ہیں۔
ریسکیورز نے تمام ڈیڈ باڈیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *