کلرسیداں کے علاقے میں اشتہاری مجرمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم واحد عرف واحدی ہلاک، اشتہاری مجرم واحد عرف واحدی قتل، ڈکیتی،اغواء، اقدام قتل سمیت مختلف سنگین مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھا

راولپنڈی(دیس نیوز )کلرسیداں کے علاقے میں اشتہاری مجرمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم واحد عرف واحدی ہلاک، اشتہاری مجرم واحد عرف واحدی قتل، ڈکیتی،اغواء، اقدام قتل سمیت مختلف سنگین مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھا، اشتہاری مجرمان کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے فرائض سر انجام دینے پر ایس ایس پی آپریشنز کی ایس پی صدر، ایس ڈی پی او کہوٹہ، ایس ایچ او کلر سیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش،راولپنڈی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت مصروف عمل ہے،قانون شکن عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس ایس پی آپریشنز ۔تفصیلات کے مطابق
کلرسیداں پولیس کو اطلاع ملی کہ اشتہاری مجرمان علاقہ میں موجود ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی،فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم واحد عرف واحدی ہلاک ہو گیا، ہلاک اشتہاری کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،اشتہاری مجرم واحد عرف واحدی قتل، ڈکیتی، اغواء، اقدام قتل سمیت مختلف سنگین مقدمات میں ملوث اور مطلوب تھا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی،اشتہاری مجرمان کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے فرائض سر انجام دینے پر
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے ایس پی صدر محمدنبیل کھوکھر، ایس ڈی پی او کہوٹہ، ایس ایچ او کلر سیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں فرار ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، راولپنڈی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت مصروف عمل ہے،قانون شکن عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *