صدر مملکت آصف علی زرداری استحکام پاکستان کی مضبوط علامت ہیں وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ساتویں مرتبہ خطاب کرنے والے ملک کے پہلے منتخب صدر ہیں. .عامر فدا پراچہ

)راولپنڈی(دیس نیوز)
صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان و سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال  عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری استحکام پاکستان کی مضبوط علامت ہیں وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ساتویں مرتبہ خطاب کرنے والے ملک کے پہلے منتخب صدر ہیں ملکی استحکام اور مساٸل کے حل کے لیے صدر مملکت نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا آج سیاسی بونے آصف علی زرداری پر تنقید کر کے اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوششیں کر رہیں ہیں
عامر فدا پراچہ نے کہا کہ ماضی میں صدر مملکت کے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں کیۓ گیۓ فیصلوں نے تاریخ رقم کی ہے صوباٸ خودمختاری ، این ایف سی ایوارڈ آغاز حقوق بلوچستان صوبہ خیبر پختونخواہ کو پہچان پارلیمنٹ کو تمام آٸینی اختیارات کی منتقلی صدر مملکت کے اہم ترین کارنامے ہیں آصف علی زرداری کی بہترین سیاسی و جمہوری حکمت عملی کے باعث آج مملکت پاکستان میں جہاں جمہوریت پنپ رہی ہے وہیں بیرونی ممالک خاص طور پہ دوست ہمسایہ ممالک سے پاکستان کے سفارتی تجارتی و معاشی تعلقات کو بھی بہتر بنانے میں خاصی مدد مل رہی ہے صدر مملکت آصف علی زرداری کی کوششوں سے ہی پاک ایران گیس پاٸپ لاٸن گوادر پورٹ اور سی پیک جیسے اہم قومی منصوبوں کو پاٸیہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے گا
عامر فدا پراچہ نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی سے ہی ملک و قوم کے مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے ملک کے سنجیدہ اور دوراندیش سیاستدان بھی یہ سمجھتے ہیں کہ صدر مملکت کے وژن کے مطابق ہی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی جانب بڑھا جا سکتا ہے لیکن ناعاقبت اندیش اور عقل و شعور سے عاری سستی شہرت حاصل کرنے والے سیاسی بونے ملکی سیاست کو پرتشدد بنانے کے ساتھ ساتھ پارلیمانی روایات کو بھی ثبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کی پاکستان پیپلز پارٹی انھیں ہرگز اجازت نہیں دے سکتی آج صدر مملکت کے پارلمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران سیاسی مسخروں کی اوٹ پٹانگ غیر سیاسی و غیر پارلیمانی حرکتیں ملک و قوم کے لیے کسی طور بھی فاٸدہ مند نہیں ہیں
عامر فدا پراچہ نے کہا کہ صدر مملکت نے واضع کہہ رکھا ہے کہ ملک و قوم کے مساٸل کا حل ہی اولین ترجیح ہے اور تمام جمہوری و سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے تمام ادارے اس ضمن میں اپنا اپنا کردار ادا کرتے دکھاٸ دیتے ہیں آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام اراکین پارلیمنٹ و سینٹ تمام صوباٸ اسمبلیوں کے وزراۓ اعلیٰ و گورنرز قومی اداروں کے سربراہان اور ان کے نماٸندوں سمیت پاکستان میں موجود تمام ممالک کے سفیروں قومی و بین الاقوامی صحافیوں تجزیہ نگاروں کی بھرپور شرکت سے پاکستان اور ملکی پارلیمانی روایات کو مزید تقویت حاصل ہوٸ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *