*غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف گرینڈ آپریشن، کام اسطرح کیا جائے کہ اس کا اثر دیرپا رہے۔انجینئر عامر خٹک
راولپنڈی گلزار ساقی دیس نیوز
*
غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ خریدنے اور بیچنے پر مکمل پابندی ہے-کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا عندیہ دیتے ہوئے آر ڈی اے کو ہدایت کی کہ بار بار یہ آپریشن کرنے کے بجائے اسے ایک بار ہی اس انداز سے سرانجام دیا جائے کہ اسکے بہترین اور دیر پا نتائج ہوں۔ انہوں نے ہدیت کی کہ وہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اپنی لسٹ ری ویرفائی کر لیں ۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ آرڈی اے اپنی ختمی لسٹ میں تمام تر تفصیلات درج کریں اور دیگر متعلقہ محکموں سے ویریفائی کرنے کے بعد ختمی لسٹ مرتب کرے تاکہ آپریشن کے دوران کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ختمی لسٹ کو ہر طرح سے مکمل اور شفاف بنایا جائے تاکہ ایک بار اس پر آپریشن شروع کرنے کے بعد کسی سیٹ بیک کی گنجائش نہ رہے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریونیو ریکارڈ میں ریڈ انٹری اور سوسائٹی کے مالکان کی تمام تفاصیل درج ہوں۔ انہوں نے باور کرایا کہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کے غیر قانونی ہونے کی صورت میں ایکشن سوسائٹی کے مالکان کے خلاف لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو میڈیا’سوشل میڈیا ‘یوٹیوبرز اور بل بورڈز کے ذریعے آگاہی دی جائے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈی اےاور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے وہ افسران جو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی سرگرمیوں کا حصہ تھے’ ان کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا اغاز کر دیا گیا ہے۔غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹ خریدنے اور بیچنے پر مکمل پابندی ہے ۔ آر ڈی اے کی ویب سائٹ پر روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں تفصیلات درج کی جاتی ہیں۔
اس موقع پر آر ڈی اے کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری ہے جسے اب کمشنر راولپنڈی کی زیر نگرانی بھرپور جوش و جذبے سے شروع کیا جائے گا۔ اس وقت راولپنڈی میں 70 نجی ہاؤسنگ سکیمیں آر ڈی اے سے منظور شدہ ہیں جبکہ 72 انڈر پراسس ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کی جانب سے قتل ‘قبضہ’ فائرنگ سمیت غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 383 کو لیگل نوٹسز، 218 چالان، 212 ایف آئی آرز، 184 دفاتر کو سیل کیا گیا جبکہ 129 درخواستیں FIA سائبر کرائم کو ایف آئی آر رجسٹر کرنے کے لئے جمع کروائی گی۔
کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ’ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی’ ڈی جی آر ڈی اے کنزی مرتضی سمیت انتظامیہ’ پولیس اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔۔