ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہل خانہ سے ملاقات کی شہید کی زوجہ اور بیٹا رضوان کو آر پی او نے نقد رقم اور تحائف دئیے۔ شہدا ء پولیس کے اہل خانہ اور ہماری فیملی کا حصہ ہیں آر پی او راولپنڈی

راولپنڈی( سید گلزار ساقی دیس نیوز) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ملاقات میں شہید کی زوجہ اور بیٹا رضوان موجود تھے، آر پی او نے شہید کے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور عید کے موقع کی مناسبت سے نقد رقم کی صورت میں تحائف بھی دئیے۔ شہدا ء پولیس کے اہل خانہ ہماری فیملی کا حصہ ہیں جنہیں کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا ہر ممکن طریقے سے خیال رکھا جائے گا، آر پی او بابر سرفراز الپا
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ضلع راولپنڈی کے شہید کانسٹیبل محمد رفیق کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی،ملاقات میں شہید کی زوجہ اور بیٹا رضوان موجود تھے۔ شہید کانسٹیبل محمد رفیق سال 2004تھانہ آر اے بازار تعیناتی کے دوران ملزمان کی گرفتاری کے لیے چک جلال دین کے  علاقہ  میں موجود تھے کہ جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کر گئے۔آر پی او نے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران فیملی کے تمام افراد کی خیریت دریافت کی۔ شہید کے اہل خانہ نے آر پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم شہید کے اہل خانہ ہیں، محکمہ پولیس نے ہمیشہ ہمارا ہر ممکن خیال رکھا ہے۔ آر پی او نے شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وطن کا ہر فرد شہدا ء کی عظیم قربانیوں کا مقروض ہے جنہوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔شہدا ء کے فیملی کے افراد کسی بھی مشکل یا پریشانی کی صورت میں براہ راست  رابطہ  کرسکتے ہیں، شہداء پولیس کے اہل خانہ ہماری فیملی کا حصہ ہیں جنہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑ ا جائے گا اور انکی ویلفیئر کا بھی ہر ممکن طریقے سے خیال رکھا جائے گا، آر پی اونے عید کے موقع کی مناسبت سے اہل خانہ کو نقد رقم کی صور ت میں تحائف بھی دیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *