عید پر اپنے گھر نہ جانے دینے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑے پر دو بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی مرنے والی کے دو بچے جن کی عمریں بالترتیب پانچ سال اور چھ ماہ ہے

واہ کینٹ (دیس نیوز) تھانہ صدر واہ کی حدود نواب آباد میں جوانسال خاتون کی خودکشی دو کمسن بچوں کی ماں 26 سالہ شادی شدہ خاتون نے غربت سے تنگ آکر خود کشی کر لی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردی گئی تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے گنجان آباد علاقہ نواب آباد مارکیٹ سے منسلک گلی میں 26 سالہ شادی شدہ خاتون دو بچوں کی ماں صفہ بی بی زوجہ جاوید خان نے غربت سے تنگ آکر گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زند گی کا چراغ گل کر لیا خاتون نے دروازے کے ساتھ بندھے لوہے کے سریے میں ازاربند باندھا اور لٹک گئی مہنگائی اور بڑھتی غربت کی وجہ سے میاں بیوی میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا خاوند جاوید خان انوار چوک ہوٹل میں دیہاڑی پر کام کرتا تھا اطلاع ملنے پر اے ایس پی ٹیکسلا سرکل، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کئے پولیس کے مطابق میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا کہ وہ عید اپنے گھر جاکر کرے گی جبکہ میاں اس پر راضی نہ تھا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دی صفہ کے دو بچے جن کی عمریں بالترتیب پانچ سال اور چھ ماہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *