پمز ہسپتال کے بعض حصوں کی نجکاری پر سخت تشویش فیصلہ ملکی مفاد کے خلاف ھے شمس الرحمن سواتی

پمز کے پتھیالوجی , لیبارٹری اور ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کی نجکاری کا پروگرام غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے   ملک اعظم

راولپنڈی( دیس نیوز )نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمٰن سواتی میڈیا کوآرڈینیٹر  ملک اعظم نے  پمز ہسپتال کے بعض حصوں کی نجکاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے مفاد کے خلاف فیصلہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شمس الرحمان سواتی نےکہا ہے کہ حکمران اپنی عیاشیاں کم کرنے کی بجائے قومی اثاثے فروخت کررہے ہیں۔  پمز کے پتھیالوجی , لیبارٹری اور ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کی نجکاری کا پروگرام غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے . انہوں نے کہا کہ عام آدمی کیلیئےغربت اور مہنگائی کے باعث دو وقت کا کھانا ممکن نہیں رہا۔ انہیں علاج کیلئے بھیڑیوں کے حوالے کرنا سفاکیت کی انتہا ہے ۔عوام اس اقدام کے خلاف مزاحمت کریں۔ شمس الرحمٰن  سواتی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ   اس عوام دشمن فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ حکومت کا کام عوام کو سہولیات پہنچانا ہوتا ہے ۔ نہ کہ پہلے سے موجود سہولتوں کاخاتمہ کرنا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *