جہلم (دیس نیوز)
حکومت پنجاب کے ویژن VIOLENCE AGAINST CHILDREN , NEVER AGAIN کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا دینہ شہر میں بچوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا نوٹس، ڈی ایس پی صدر سرکل سے رپورٹ طلب،
جس پر پولیس تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے مدرسہ کے بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت شخص کو گرفتار کر لیا،
دینہ پولیس کو شہری نے اطلاع دی کہ اسکے بیٹے کو ورغلاء کر عمران ضیاء نامی شخص نے بد فعلی کا نشانہ بنایا ہے ،ملزم اس سے قبل بھی کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے،
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دینہ پولیس کا ایکشن ، مقدمہ درج کرکے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا گیا،
ملزم کی تفتیش کے لئے سینئر افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے ،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات میں ملوث درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، مقامی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ پراسیکیوشن کی باہمی مشاورت سے بہترین شواہد کی روشنی میں ملزم کو چالان عدالت کیا جائے۔