ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ راولپنڈی ڈویژن مہر غلام عباس کا گندم گودام سنٹر کا دورہ
گندم کی خریداری کے حوالے سے پنجاب حکومت اپنا ریٹ اور اپنی پالیسی جلد دے گی، میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (دیس نیوز) ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ راولپنڈی ڈویژن مہر غلام عباس کا ڈسٹرکٹ اٹک فوڈ کنٹرولر مہر محمد رمضان کے ہمراہ فتح جنگ گندم سینٹر کا دورہ، فوڈ انسپکٹر چوھدری محمد ادریس فوڈ انسپکٹر سردار ندیم عظیم بھی انکے ہمراہ تھے، دورے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ مہر غلام عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک گندم سٹاک کا تعلق ہے وہ فلور ملوں کو مزید جاری نہیں ہو سکتا سندھ سے ہماری فصل آنا شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے 10 کلو آٹا تھیلے کی قیمت میں 100 سے 150 روپے تک کمی دیکھنے میں آٸی ہے جو کہ اس مہنگائی کے دور میں غریب کے لیے ریلیف ہے، گورنمنٹ کیبنٹ ڈویژن گندم کے حوالے سے پالیسی بنا رہی ہے گندم کے سٹاک کے لیے بورڈ کے سیکرٹری کی ہدایت پر ہم نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام سینٹرز کا دورہ کرنا ہےاور جو سٹاک ہمارا ہے اس کی حفاظت یقینی بنانی ہے افسران بالا کی کی ہدایات کے مطابق ہم تمام گوداموں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ نئے آنے والی گندم کے سٹاک کو محفوظ کیا جا سکے گندم کی خریداری کے حوالے سے پنجاب حکومت اپنا ریٹ اور اپنی پالیسی دے گی جس کے بارے میں ہم سٹاف کو اور میڈیا کو آگاہ کر دیں گے