وزارت دفاع حکومت پاکستان
راولپنڈی۔03اپریل2024
راولپنڈی ( گلزار ساقی دیس نیوز)
اٹلی کی سفیر کی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ملاقات
وفاقی وزیردفاع ودفاعی پیداوارخواجہ محمد آصف سے اٹلی کی سفیر آرمیلین ماریلینا( Marilina (ARMELLIN نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ فوجی تربیت کا تبادلہ باہمی طور پر فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ نیٹو کا حصہ ہونے کی وجہ سے اطالوی مسلح افواج کے پاس قابل قدر فوجی نمائش ہے جبکہ پاکستان کی مسلح افواج انسداد دہشت گردی آپریشنز کا بھرپور تجربہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے مشترکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم پر بھی بات چیت ہوئی۔
ٔٔ٭٭٭٭