راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں پتنگ بازی منشّیات و دیگر مقدمات پولیس کی جاری کردہ
راولپنڈی(
دیس نیوز)
راولپنڈی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ٹرانسفر ہونے والی اے ایس پی کینٹ انعم شیر اور اے ایس پی صدر زینب ایوب کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب، تقریب میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز سمیت دیگر افسران کی شرکت،آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی اور افسران کی جانب سے اے ایس پیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ٹرانسفر ہونے والی اے ایس پی کینٹ انعم شیر اور اے ایس پی صدر زینب ایوب کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی اور افسران کی جانب سے اے ایس پیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیاگیا،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اے ایس پی انعم شیر اور اے ایس پی زینب ایوب محنتی اور پروفیشنل پولیس آفیسرز ہیں، راولپنڈی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اے ایس پیز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس میں اپنی تعیناتی کے دوران سینئر افسران سے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا، راولپنڈی پولیس ایک بہتر ین فورس ہے جہاں خدمات کی انجام دہی ہمارے لیے اعزاز ہے،تقریب کے اختتام پرسی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے اے ایس پی انعم شیر اور اے ایس پی زینب ایوب کو اعزازی شیلڈز دیں۔
راولپنڈی (
دیس نیوز) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، منشیات سمگلر سمیت 07ملزمان گرفتار، 12کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج۔آراے بازار پولیس نے منشیات سمگلر محمد جنید سے 06کلو چرس، ملزم ابوبکر سے 02کلو100گرام چرس، ملزم مبارک زیب سے 01کلو300گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم خرم شہزاد سے 01کلو100گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبید علی سے 500گرام چرس، ملزم سرفراز سے 560گرام چرس، سو ل لائنز پولیس نے ملزم بلال جاوید سے 530گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرا رواقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
راولپنڈی(
دیس نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، آگاہی واک میں ایس ڈی پی اوسول لائنز، ایس ایچ او سول لائنز، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، وکلاء سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی،پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال 01ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے 80ہزار سے زائد پتنگیں،1400 سے زائد ڈوریں، اسلحہ اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کیاگیا، واک کا مقصد پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے نقصانات اور روک تھام کے لیے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا، واک کے دوران خصوصی آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ خطرناک جرائم ہیں، جن کے خلاف راولپنڈی پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سول سوسائٹی، شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی کریں۔
راولپنڈی
(دیس نیوز)جاتلی پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب نامزد اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم امیر انور کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم امیر انور نے نوید اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے عبدالرافع کو قتل اور راحیل کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے ماموں راحیل کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا، مقتول عبدالرافع ملزم نوید انور کا بیٹا تھا، اشتہاری مجرم کے 03 ساتھی نوید انور، ہمایوں مسعود اور طارق محمودکو قبل ازیں گرفتار کر کے چالان کیا جا چکا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سز دالوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے لائے جارہے ہیں۔
راولپنڈی (
دیس نیوز) آر اے بازار پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ 03 موٹرسائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم غلام قادر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد کیے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی (
دیس نیوز) روات پولیس کا پولیس ٹریننگ سکول کے گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور افراد کی چیکنگ۔تفصیلا ت کے مطابق روات پولیس نے پولیس ٹریننگ سکول روات کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 60گھروں اور180افراد کے کوائف چیک کیے گئے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
راولپنڈی
(دیس نیوز)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 04
ملزمان گرفتار، شراب اور
اسلحہ
وایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے ملزم گلفام سے 06
بوتل شراب، ملزم اشراقی خان سے 10
لیٹرشراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم سمرون سے 08
لیٹرشراب، روات پولیس نے ملزم عالب فضل سے 01
پستول 30
بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔