انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے 14 مقدمات میں شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور کرلی جبکہ انہی مقدمات کے دیگر 19 ملزمان کو بھی ضمانتوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے


راولپنڈی (اے آر ساگر دیس نیوز ۔آئی این پی )

انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے 14 مقدمات میں شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور کرلی جبکہ انہی مقدمات کے دیگر 19 ملزمان کو بھی ضمانتوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے 14 مقدمات میں شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔اے ٹی سی کورٹ نے ذاتی مچلکوں پر شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ جبکہ انہی مقدمات کے دیگر 19 ملزمان کو بھی ضمانتوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر1کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانتیں منظور کیں اور تمام ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔جس کے بعد راولپنڈی کے 14 مقدمات میں اب کوئی ملزم گرفتار نہیں رہا۔گزشتہ دنوںسپریم کورٹ نے جن 5 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی تھیں ان پانچوں کو بھی رہائی مل گئی ہے۔راولپنڈی ڈویژن میں سانحہ 9 مئی میں کل 549 کارکن گرفتار کیے گئے تھے ۔ اور 3 فوجی عدالتوں نے مجموعی طور پر 12 ملزمان خلاف ٹرائل مکمل کیے، 8 ملزمان راولپنڈی مقدمات اور 4 ملزمان ایبٹ آباد مقدم میں گرفتار کیے گئے۔ ان549 ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیرا جلا اور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کیمقدمات درج ہیں تمام 19 ملزمان 10 سے 12 مئی کو گرفتار ہوئے اور 10 ماہ سے جیل تھے۔دریں اثناء جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں شبلی فراز نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسدادِ دہشتگری عدالت اسلام آباد سے رجوع کیا۔شبلی فراز اپنے وکلا کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹو جج راجا جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے۔اور اپنے وکلاء کے زریعہ قبل ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی جس پر ایڈمنسٹریٹو جج راجا جواد عباس نے کہا کہ میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کا ڈیوٹی جج نہیں ہوں، اے ٹی سی کے نئے جج تعینات ہو جائیں تو ضمانت پر دلائل سن لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ مچلکے 5 ہزار روپے تھے، بھاگنے کے بعد 50 ہزار روپے ہوگئے، علی امین گنڈاپور کی ضمانت بھی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور ہوئی۔اس موقع پر وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیراعلی ہیں وہ دے سکتے ہیں ہم نہیں دے سکتے۔عدالت نے شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔عدالت نے اس سے قبل شبلی فراز کی ضمانت عدم حاضری پر خارج کردی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *