قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہماری منزل ہے، بابائے قوم قائد اعظم کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے                    وزیر داخلہ محسن نقوی

کراچی(دیس نیوز)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری دی۔

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملک کی ترقی، قیام امن، استحکام اور سالمیت کے لئے خصوصی دعا کی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیٹر بک میں تاثرات قلمبند کئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور ان تھک محنت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہماری منزل ہے، بابائے قوم قائد اعظم کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *