


راولپنڈی (اے آر ساگر دیس نیوز آئی این پی) عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف القادر ٹرسٹ 190ملین پونڈ سکنڈل کیس کی سماعت عدالت نے مزید ایک گواہ پے جرح مکمل ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرتے ہوے سماعت 20مارچ تک ملتوی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاویدرانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس میں نیب کے1مزیدگواہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت 20مارچ تک ملتوی کر دی جبکہ ملزمان کے وکلا نے مزید1گواہ پر جرح بھی مکمل کر لی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پربشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل عدالت میں پیش کیا گیااس موقع پر ملزمان کے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری کے علاوہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کی بیٹی اور داماربھی ملاقات کیلئے موجودتھے دوران سماعت نیب نے القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل افسرزاہد حنیف سمیت2گواہ عدالت میں پیش کئے عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا زاہد حنیف نے عدالت کے روبرو بیان کیا کہ عمران خان اور بشری بی بی القادر ٹرسٹ کی مینجمنٹ کمیٹی میں شامل نہیں جبکہ القادر ٹرسٹ کے ملازمین کی ہائیرنگ اور فائرنگ میں عمران خان اور بشری بی بی کا کوئی عمل دخل نہیں یہ درست ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی نے ٹرسٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلوں سے کوئی اختلاف نہیں کیااوریہ بھی درست ہے کہ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ سے کوئی رقم عمران خان اور بشری بی بی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہیں ہوئی، ٹرسٹ کی زمین القادر یونیورسٹی کے قیام کے مقصد کیلئے تھی ریکارڈ کے مطابق ٹرسٹ کے تمام اثاثے ٹرسٹ کے مفاد کیلئے ہیں ٹرسٹ کے اثاثوں سے ٹرسٹی کوئی فائدہ نہیں لے سکتے ٹرسٹی کا رشتہ دار یا ملازم بھی ٹرسٹ کے اثاثوں سے کوئی فائدہ نہیں لے سکتا ٹرسٹی ٹرسٹ کی زمین کو مستقبل میں ذاتی استعمال میں نہیں لا سکتے عمران خان اور بشری بی بی ٹرسٹ کی زمین اور اثاثوں کے بینفشری نہیں ہیں ٹرسٹ کے اثاثوں کے بینفشری ٹرسٹ میں پڑھنے والے طلبہ اور فیکلٹی ممبرز ہیں ٹرسٹ کے ٹرسٹی کسی بھی صورت ٹرسٹ کے اثاثوں کے بینفشری نہیں ہیں زاہد حنیف کی شہادت مکمل ہونے پر اس طرح اس کیس میں اب تک نیب کے6گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے جبکہ دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے 1مزید گواہ پر جرح بھی مکمل کر لی ہے جس کے بعد عدالت نے سماعت20مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راوہلنڈی (آئی این پی ) وزرات داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گزشتہ روزاڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے ۔جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب کے ساتھ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر ناکے لگا دیئے گئے جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینر آویزاں کر دیئے گئے جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے جبکہ میڈیا کی سیٹلائٹ گاڑیوں کو جیل سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑارکھا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی (آئی این پی )تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جیل میں سیکورٹی تھریٹ ڈرامہ ہے اصل میں انہوں نے مجھے سینیٹ الیکشن کیلئے پارٹی لیڈر شپ سے مشاورت پر روکنا تھا۔ آئی ایم ایف سے قرض لینے سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہےآئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے احتجاج درست ہے تاہم فوج مخالف بینرز کا علم نہیں انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو شہباز شریف کے ساتھ تصاویر نہیں بنوانی چاہئے تھی مجھے خدشہ ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواکے فنڈ جاری نہیں کرے گی انہوں نے کہا ہماری جماعت کو3 کروڑ ووٹ ملے اور 3 کروڑ 17 جماعتوں کو ملے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات کا فوری طور پر آڈٹ کروایا جائے ہماری معیشت ڈوب رہی ہے اس وقت ملک میں سخت اصلاحات کی ضرورت ہے اپنے دور اقتدار میں آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پھر اسی معاہدے کی خلاف ورزی اورا س سے قبل آئی ایم ایف کے پاس جانے خود کشی کو ترجیح دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری اس وقت3 ممالک سے بات ہوئی ملک چلانے کیلئے 3ممالک نے جو قرضہ دیا وہ ناکافی تھا اسلئے مجبوراً آئی ایم ایف جانا پڑا تحریک انصاف کے بیشتر رہنماوں کی جانب سے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو غلطی قرار دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری بات ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل اور شیرانی گروپ سے چلی غلطی یہ ہوئی ہمیں تینوں کے ساتھ اتحاد کرنا چاہیے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں یہ زیادہ دیر نہیں چلے گی وزیراعظم شہباز شریف کے کابینہ کے ہمراہ جی ایچ کیو دورے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیا پوری ن لیگ کا ووٹ کو عزت دو سے کا سفر بوٹ کو عزت دو کی جانب جاری ہے یہ حکومت چل نہیں سکتی، میرے گھر پر کوئی ڈاکہ مارے اور کہے کہ بھول جاؤکیسے ہوسکتا ہے ووٹ کو عزت دینے والوں نے بوٹ کو عزت دینا شروع کر دی ہے شریف خاندان کا بوٹ کے بغیر گزارہ نہیں ہے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پراو آئی سی کو کھڑا ہونا چاہیے تھا لیکن ساؤتھ افریقہ نے سٹینڈ لیاانہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر ہم جنگ نہیں کر سکتے جبکہ توشہ خانہ کیس میں چوری ہوئی نہیں تو کیسے چل رہا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس اسی لئے چلایا جارہا ہے اگر مجھے ضمانت ملی تو اس میں پھنسا لیا جائے گا یوسف رضا گیلانی کا بیٹا سینٹ الیکشن میں پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا آج تک کیس نہیں چل سکا آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہوتی تو دھاندلی کا معاملہ ایک گھنٹے میں حل ہو جاتا۔ سیاسی استحکام تب ہی ہو گا جب عوام کو اس کا چوری ہونے والا مینڈیٹ واپس کیا جائے گا 18 ماہ کے دوران ملک پر ریکارڈ قرضہ چڑھایا گیا الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن اور باقی ادارے ملے ہوئے تھے انہوں نے کہا اس وقت ایک قوم بن کر ریفارمز کی ضرورت ہے جرمنی اور جاپان بھی ایک قوم بنی تھی اٹک جیل میں برے حالات تھا بہت سختی کی گئی زمین پر سلایا گیااتحادی ہونے کے باوجود شیخ رشید کی حمایت نہ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سے شغل میلہ رہتا تھا شیخ رشید کو مِس کرینگے اڈیالہ جیل میں روزوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سحری میں دلیہ اور افطارمیں کھانا کھاتا ہوں
۔۔۔۔۔۔۔