چوہدری عدنان قتل سے میرا اور میرے خاندان کا تعلق نہیں ہمیں جان بوجھ کر ملوث کیا جارہا ھے مقتول عدنان کے گھر گئے ھم خانہ کعبہ میں اپنی اور اپنے خاندان کی بے گناہی کا حلف دینے کو تیار ہیں                                     سابق سینٹر چوہدری تنویر خان

حنیف عباسی نے کہا کہ چوہدری عدنان قتل کیس میں عجلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے قتل کیس میں اپروچ کرکے ریمانڈ لیا گیا ہے

مطالبہ کیا ھے اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے غیر جانبدار جے آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے

چوہدری عدنان جسے شہید کیا گیا اس کی والدہ میری بھانجی ہے واقعے کو ایک مہینہ گزر گیا ہماری خاموشی پر غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی


راولپنڈی (سید گلزار ساقی +

         اے آرساگر)

   دیس نیوز )
راولپنڈی کی ن لیگی قیادت نے چوہدری عدنان قتل کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر تے ھوئے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل میں نامزد ملزم مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر خان نے سابق  ایم پی اے عدنان چوہدری کے قتل سے حلف اٹھا کر مکمل لاتعلقی کا اظہار کر تے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے غیر جانبدار جے آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے بدھ کے روز مسلم لیگ ن پنڈی کی سنیئر قیادت ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ شاہ راجہ حنیف سابق میئر سردار نسیم خان  سابق ایم این اے حاجی پرویز خان اور  ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عمران الیاس  کےہمراہ اپنی رہائشگاہ  پر پریس کانفرنس کرتے ہوے کیا انھوں کہا کہ ایک طرف ہمارے  خاندان کے  ممبر کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی دوسری جانب ہمیں ہی اس واقعہ میں ٹارگٹ کیا جارہا ہے پولیس افسران  پراپرٹی سے وابستہ شخصیت کی ایما پر تفتیش کو چھپا کر معاملات کو مشکوک کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حساس معاملے پر جو بھی گفتگو ہوگی اللہ کو حاضر ناظر جان کر کرونگا ہمارے ہی خاندان کے ایک فرد کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی اور کیس کے سلسلہ میں سوشل میڈیا پر کچھ غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں چوہدری عدنان جسے شہید کیا گیا اس کی والدہ میری بھانجی ہے واقعے کو ایک مہینہ گزر گیا ہماری خاموشی پر غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ چوہدری عدنان قتل کیس کی تفتیش کا رخ موڑا جارہا ہے اس کیس میں 2 لوگوں کو گرفتار تو کیا گیا لیکن تفتیش چھپائی جارہی ہے ایسے ہائی پروفائل کیس میں اعلیٰ افسران میڈیا کو آگاہ کرتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ تفتیش کا رخ موڑ کر تاثر دیا جارہا ہے جیسے ہمارا خاندان اس قتل میں ملوث ہے اس تفتیش کا رخ موڑنے میں ایک پراپرٹی سے منسلک شخص کا رول نظر انداز  نہیں کیا جا سکتا ہم آنے والے وقت میں ثبوتوں کے ساتھ میڈیا کو اس قتل سے متعلق آگاہ کرینگے ہم چاہتے ہیں چوہدری عدنان قتل کیس کی جے آئی ٹی یا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس کا ایک اعلیٰ افسر چوہدری عدنان قتل کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کررہا ہے پولیس کو تفتیش کا رخ موڑنے کے لئے جو بھی لوگ کردار ادا کررہے ہیں انکو بےنقاب کرونگا  انہوں نے کہا کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے اپنے سیاسی مخالف کو قتل کریں ہم چاہتے ہیں چودھری عدنان کو اور اسکی فیملی کو انصاف ملنا چاہئے چوہدری عدنان ہمارے خاندان کا حصہ تھا ہمارے خاندان پر چودھری عدنان کے قتل کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے اس موقع پر حنیف عباسی نے کہا کہ چوہدری عدنان قتل کیس میں عجلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے قتل کیس میں اپروچ کرکے ریمانڈ لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پستول چوہدری تنویر کے گھر سے برآمد کرنا تفتیش کا رخ موڑنے کے مترادف ہے اس کیس میں جتنا جھوٹ بولا جارہا ہے اتنا ہی یہ کیس کمزور ہوتا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کیس کی جے آئی ٹی بنا کر صاف و شفاف انکوائری کروائی جائے انہوں نے کہا کہ قتل کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے آئی جی پنجاب کو ایک درخواست لکھیں گے جس میں ایسی جے آئی ٹی کی درخواست کی جائے گی جس میں تمام ادارے شامل ہوں۔ چودری تنویر خان نے کہا کہ ہم چوھدری عدنان کے قتل کے سلسلہ میں ہر جگہ حلف دینے کو تیار ہیں سے خانہ کعبہ بھی لے جائیں ہمارا اس اس قتل سے میرا اور میرے خاندان کا کوئی تعلق نہ ہے چوہدری تنویر نے کہا کہ میں جھوٹا قران نہ اٹھاتا ہوں نہ اج تک اس طرح کا کوئی واقعہ پیش ایا ہے میں خانہ کعبہ میں حلف دینے کے لیے تیار ہوں ہم پر یہ جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہے چوہدری عدنان کے گھر بھی گئے ہیں پوری برادری کو رشتہ داروں کو بٹھا کر واضح کیا ہے کہ ہم ہر قسم کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے تیار ہیں ہم نے برادری میں اپنا ہی بے گناہی پیش کی ہے جس میں چوہدری عدنان اور ھمارا خاندان برداری شامل تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *