ڈائریکٹر جنرل راوالپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ  نے ڈی جی آر ڈی اے کا چارج سمبھال لیا ہے   آرڈی اے کی  کارکردگی کو بہتر بنائیں اور راولپنڈی  کی ترقی کے لئے تعمیری کردار ادا کریں گے ڈی جی کنزہ مرتضیٰ

راولپنڈی ( سید گلزار ساقی دیس نیوز)  ڈائریکٹر جنرل راوالپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ  نے ڈی جی آر ڈی اے کا چارج سمبھال لیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے اویس منظور تارڑ، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آر ڈی اے آصف محمود جنجوعہ اور دیگر افسران نے نومنتخب ڈی جی آر ڈی اے کا خیرمقدم کیا ہے۔

قبل ازیں سروسز اینڈ جنرل ڈپارٹمنٹ  (ایس اینڈ جی ایم) گورنمنٹ آف پنجاب نے کنزہ مرتضیٰ  کو آر ڈی اے ڈی جی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ  نے چارج سنبھالتے ہی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آرڈی اے کی  کارکردگی کو بہتر بنائیں اور راولپنڈی  کی ترقی کے لئے تعمیری کردار ادا کریں۔ آرڈی اے  افسران و سٹاف کو ہدایت کی کے روزانہ ٹائم پر دفترپہنچیں۔ ڈی جی آرڈی اے نے   آرڈی اے میں قائم  بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر راولپنڈی کا دورہ بھی کیا اور وہاں جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی جی آر ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سینٹر میں 18 مختلف محکموں کے ڈیسکس موجود ہیں جن میں میونسپل کارپوریشن، آرڈی اے، سمال انڈسٹریز، لوکل گورنمنٹ، پی ایچ اے، واسا، انوائرمنٹ، ایرگیشن، ٹورزم، ہوم ڈیپارٹمنٹ، پولیس، فوڈ اتھارٹی، لائیوسٹاک و دیگر شامل ہیں۔ ڈی جی آرڈی اے نے کہا کہ  راولپنڈی میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مقررہ مدت کے اندر تاجر برادری کی درخواستوں کی رہنمائی اور فوری کارروائی کے لیے BFC میں ہر سہولت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ  انفرادی   تجارتی و صنعتی تعمیرات کی منظوری 30 دن،  تکمیلی سرٹیفکیٹ کیلیے 30 دن اور لینڈ یوز کی تبدیلی 45 دن میں ممکن بنائی جارہی ہے۔ سینٹر کے قیام سے تاجر برادری کو سہولت فراہم ہوئی ہے۔ جس سے انہیں کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے قبل مختلف محکموں کے چکر لگانے کے بجائے تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوگا۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *