انیس اور پچیس  وزراء پر مشتمل وفاقی کا بنانے کا فیصلہ ریاض حسین پیرزادہ اہم وزرات اور سابق وزیراعلی محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا جا سکتا ہے

آسلام آباد ( سید گلزار ساقی  دیس نیوز)

صدر پاکستان وزیراعظم کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پارٹی کے سربراہ میاں نواز شریف اور دیگر سینیئرز کی مشاورت سے وفاقی کابینہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے 19 19 رکنی وفاقی کابینہ بنانے کے لیے صدر پاکستان اصف علی زرداری کو سمری بھیج دی ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ یہ کابینہ 25 وزرا مشیران  اور وزیر مملکت تک مشتمل ہوگی ان اہم وزارتوں میں اسحاق ڈار خواجہ آصف علیم خان جام کمال امیر مقام خالد مقبول صدیقی قیصر شیخ ریاض حسین پیرزادہ مصدق ملک چیمہ شیزہ فاطمہ خواجہ رانا تنویر اعظم نظیر تارڑ اویس لغاری عطا تارڑ امیر مقام احسن اقبال چودری سالک حسین شامل ہیں جبکہ بہاولپور حاصل پور سے منتخب ہونے والے ریاض حسین پیرزادہ کو اٹھویں بار ممبر قومی اسمبلی بننے پر پارٹی کی طرف سے پذیرائی اور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں انہیں وفاق میں اہم وزارت دی جائے گی جبکہ سابق وزیراعلی محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا جا سکتا ہے اس سلسلے میں سمری صدر پاکستان اصف زرداری کو بھجوا دی گئی ہے منظوری کے بعد وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت اپنے عہدوں کا لفظ اٹھائیں گے اور ان کو ان کے وزارت کے قلمدان دیے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *