جہلم (دیس نیوز) آل پاکستان سپر فور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ بوڑا جنگل جہلم میں ھوا الفرید کلب ساہیوال بمقابلہ ایم کے دل کلب بدین کے فائنل میچ کو دیکھنے کیلیے لوگوں کا جم غفیر انعامات کی بارش جی ہاں پاکستان سپر فور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل الفرید کلب ساہیوال بمقابلہ ایم کے دل کلب بدین کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ کو دیکھنے کوئٹہ سندھ ازاد کشمیر سمیت پورے پاکستان سے لوگ بڑی تعداد بوڑھا جنگل دینہ ضلع جہلم آئے میچ کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل تھا فائنل کے مہمان خصوصی فخر جھنگ والی بال فیڈریشن کے صدر نواب ناصر خان سیال اور شہزاد حسن چوہدری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاوالدین ماہر قانون دان نامور ادیب کالم نگار عزت رسول تھے
دوران میچ دلچسپ مقابلہ ہوا اور لوگوں نے دل کھول کر انعامات کی بارش کی ٹورنامنٹ سیکرٹری چوہدری نائید اختر اور ان کے رفقاء کی جانب سے زبردست مہمان نوازی انتظامات اور مختلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے مہمانوں اور شائقین نے ٹورنامنٹ سیکرٹری چوہدری ناہید اختر کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر سیکٹری چوہدری ناہید کی طرح صاحب حیثیت لوگ ایسے ہی کھیلوں کا انعقاد کرتے رہیں تو منشیات ودیگر جرائم جیسی لعنتوں سے بچا جا سکتا ہے زبردست مقابلے کے بعد الفرید کلب ساہیوال نے ٹورنامنٹ جیت کر اپنے شائقین اور چاہنے والوں کو خوش کر دیا اور رن اپ ٹیم ایم کے دل بدین نے بھی زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی ٹورنامنٹ کے مین اف دا میچ سید محمد علی شاہ اور مین آف دی میچ علی عباس پنوں قرار دیے گئے
ٹورنامنٹ کے سیکرٹری چوہدری نائید اختر اور انتظامیہ کی طرف سے نواب ناصر خان سیال فخر جنگ شہزاد حسن چوہدری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاؤالدین اور دیگر مہمان گرامی کو یادگاری شیلڈ دی گئیں ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کے شرکا شائقین اور تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سیکرٹری چوہدری ناہید نے کھیلوں کے اس بڑے انعقاد پر تعاون کرنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا