ڈھڈیال کے محلہ ریلوے اسٹیشن اور کشمیر کالونی کو درپیش سوئی گیس کے انتہائی کم پریشر کے مسئلہ کو حل کر دیا گیا اہلیان محلہ ریلوے اسٹیشن اور کشمیر کالونی کی جانب سے  انچارج محکمہ سوئی گیس چکوال   سید سرمد شاہ  خراج تحسین

چکوال  (آصف علی نائیک)  تفصیلات کے مطابق
ڈھڈیال کے محلوں ریلوے اسٹیشن اور کشمیر کالونی میں پچھلے کچھ عرصہ سے سوئی گیس صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی میں کم پریشر کے مسلے کا سامنا تھا جس کے بعد رمان نذیر اور احسن وقاص کی جانب سے محکمہ سوئی گیس چکوال کے افسران سے رابطہ کیا گیا اور اہلیان محلہ ریلوے اسٹیشن اور کشمیر کالونی کو درپیش مسلہ سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد انچارج محکمہ سوئی گیس چکوال سید سرمد شاہ کی جانب سے اس مسلے حل کی یقین دہانی کروائی گئی بروز ہفتہ محکمہ سوئی گیس کی ٹیم نے اس پر کام کرتے ہوئے سوئی گیس کی فراہمی اور کم پریشر کے مسئلہ و حل کر دیا جس پر اہلیان محلہ نے رمان نذیر اور احسن وقاص کا اور محکمہ سوئی گیس چکوال کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ماہ رمضان المبارک میں گیس کے مسائل سے خواتین کو خانہ داری کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ھوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *