اسلام آباد (دیس نیوز) صدراتی انتخابات میں دو امیدواروں آصف علی زرداری اور تحریک انصاف سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ تھا آصف علی زرداری نے وفاق سے 255 ووٹ لئے ہیں جبکہ سندھ پنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں میں آصف علی زرداری بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ خبر پختونخوا میں محمود خان اچکزئی نے کامیابی حاصل کی اس طرح آصف علی زرداری حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار تھے اور اتحادیوں نے بھرپور ساتھ دیتے ھوئے آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب کرلیا اور کامیابی حاصل ھوگی ہے یاد رہے کہ آصف علی زرداری دوسری مرتبہ 5 سال کے لئے صدر مملکت پاکستان منتخب ھو گئے ہیں اسمبلیوں میں جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھے جبکہ آصفہ اور بختاور بھٹو قومی اسمبلی میں موجود تھیں اور بلاول بھٹو والد کی کامیابی کے لئے بھر پور محنت کی اور قومی اسمبلی میں موجود رہے