لاہور ( سید گلزار ساقی ۔دیس نیوز )پنجاب کی بیوروکریسی کی کھاڑ بچھاڑ میں مجموعی طور پر گریٹ 18 سے گریٹ 21 تک کے 62 افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سلیم سیکٹری ہائر ایجوکیشن اور محمد احسن وحید سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو افسر بکار خاص احتشام انور کمشنر بہاولپور کو افسر بکار خاص سیکرٹری زراعت نادر چٹھا کو کمشنر بہاولپور تعینات کر دیے گئے فرخ نوید سیکرٹری عمل درامد برائے وزیراعلی پنجاب کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جبکہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مدثر ریاض ملک کو ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف امنہ منیر کو ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مبین الہی ڈائریکٹر ورلڈ لائف اینڈ پارکس بکار خاص مسز شاہدہ فرخ کو افسر بکار خاص منیب الرحمن سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن تنات کر دیا گیا ہے خالد نظیر کو سپیشل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن کلثوم کو او ایس ٹی بنا دیا گیا ہے
ڈی جی ار ڈی اے سیف انور جپہ کو ڈی جی پھاٹا تعینات کر دیا گیا ہے
کنزہ مرتضی کو ڈی جی آر ڈی اے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے
رفاقت علی کو سیکرٹری ائی ایم سی مسعود نعمان سپیشل سیکرٹری بجٹ محکمہ خزانہ فاجد علی شاہ کو سپیشل سیکرٹری محکمہ ہیلتھ محمد احمد کو سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری ہیلتھ وقار حسین سپیشل سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹیریٹ
فاروق کو ڈی جی ایل ڈی اے محمد عمر شیخ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ
محمد علی بخاری ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ خزانہ عمر عباس میلہ کو محکمہ خزانہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے
محمد نعمان صدیق کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹیریٹ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال کو سی ای او ائی ڈیپ شوکت علی کو ممبر کالونی بورڈ اف ریوینیو عرفان علی کو ڈی جی پی ڈی ایم اے ندیم ناصر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ ایس اینڈ جی اے جبکہ محمد شارخ چیمہ کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کر دیا گیا ہے
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر ٹیکسز بورڈ اف ریونیو پنجاب محمد طارق قریشی کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ تعینات کرنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرانوالہ محمد مطہر امین یا سے ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ کے عہدے کا اضافی چار واپس لینے محکمہ انٹیگریشن میں تقرری کے منتظر خرم پرویز کو ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان احمد رضا بٹ سے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کے عہدے کا اضافی چار بھی واپس لے لیا گیا ہے