رپورٹ (سید گلزار ساقی دیس نیوز )
نیشنل پریس کلب اسلام اباد کے سالانہ انتخابات 2024 اور 2025 جمعرات 7 مارچ 2024 کو نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں منعقد ہوا پولنگ صبح ساڑھے نو بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہی جبکہ کچھ ٹائم میں اضافہ بھی کیا گیا الیکشن میں نیشنل پریس کلب کے ممبران نے بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ دیے پریس کلب میں گہما گامی امیدواروں کے بینرز اور ان کی طرف سے انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلائی گئی اور ہر آنے والے ممبر کو ووٹ کے حصول کے لیے قائل کرنے کا سلسلہ جاری رہا پریس کلب کے انتخابات میں 7 ایگزیکٹو سیٹوں پر 48 امیدواروں کا مقابلہ تھا جن میں صدر پریس کلب کے لیے پانچ امیدوار مقابلے میں تھے اظہر جتوئی ۔ خضر کلاسرہ ۔شکیل احمد قرار فاروق فیصل خان ۔ صغیر احمد چوہدری۔ شامل تھے
ان میں سے اظہر جتوئی 1038 ووٹ حاصل کر کے فاتح ہو گئے جبکہ دوسرے نمبر پر شکیل احمد قرار 478 ووٹ تیسرے نمبر پر فاروق فیصل خان 390 ووٹ صغیر احمد چوہدری 171 ووٹ خضر کلاسرا 28 ووٹ حاصل کیے
نائب صدور کے لیے تین سیٹوں کے لیے 15 امیدوار میدان میں تھے جن میں اسد محمود چوہدری احتشام الحق حافظ ایم طاہر کامران راجہ محمد عرفان ہاشمی قیصر مرزا شاہ محمد ضیغم نقوی انور عباسی فیاض احمد حسن خان ملک فرخ عباس ایم عبید ابرار خان رانا کوثر علی سید ظفر حسین ہاشمی شامل تھے ان میں سے
احتشام الحق 1053 ووٹ شاہ محمد نے 792 ووٹ سید ظفر ہاشمی نے 858 ووٹ ضیغم نقوی نے 569 ووٹ حاصل کیے ان میں پہلے تین کامیاب ہو چکے ہیں
نائب صدور خاتون سیٹ کے لیے چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جن میں مہوش فخر 265 ووٹ سحر اسلم خان 1023 ووٹ رشیدہ شوکت سیال 347 ووٹ شبانہ صبا بجیر 33 ووٹ حاصل کیے
سیکرٹری کی سیٹ پر چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جن میں ڈاکٹر سعدیہ کمال 55 ووٹ محترمہ نیئر علی 988 ووٹ ڈاکٹر فرقان راؤ 473 ووٹ سردار حفیظ 50 ووٹ حاصل کیے اس طرح محترمہ نیر علی نے کامیابی حاصل کی ہے
جوائنٹ سیکرٹری کے لیے 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جن میں عبدالوحید جنجوعہ 386 ووٹ چوہدری جاوید بھا گٹ 933 ووٹ عرفان سدوزئی 398 ووٹ رانا عثمان مظفر 302 ووٹ غلط فاروق 913 ووٹ یاسر ملک 591 ووٹ امجد علی عباسی 237 ووٹ حرمیت سنگھ 540 ووٹ جہانگیر اسلم بلوچ 249 ووٹ سید عون شیرازی 943 ووٹ وسیم احمد عباسی 202 ووٹ حاصل کیے
ان میں سید عون شیرازی ۔طلعت فاروق۔ اور چوہدری جاوید بھاگٹ۔ کامیاب قرار پائے
خواتین کی جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر چار امیدوار تھیں جن میں فرحت فاطمہ 419 ووٹ صائمہ بھٹی 225 ووٹ سعیدہ یامین راجہ 304 ووٹ سحرش قریشی 1057 ووٹ حاصل کہ یہ اور اس طرح
شحرش قریشی نے 1057 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی
فائنانس سیکرٹری کی ایک سیٹ پر پانچ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جن میں عابد حسین ہاشمی 83 ووٹ فہیم اختر 369 ووٹ محمد وقار عباسی 914 ووٹ ڈاکٹر سجاد بخاری 137 ووٹ خاور نواز راجہ 550 ووٹ حاصل کیے اس طرح اس سیٹ پر
وقار احمد عباسی 914 وولٹ لکھ کر کامیاب ہوئے
یاد رہے کہ گورننگ باڈی کے امیدواروں کا اعلان ابھی باقی ہے اس الیکشن میں پریس کلب کے ممبران نے بڑے جوش جذبہ سے حصہ لیا اور کلب کے باہر لگے امیدواروں کو کیمپوں سے اپنے ووٹ نمبر حاصل کر کے پریس کلب کے اندر تین سے زائد پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جن میں صحافی ممبران نے قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالے اس الیکشن میں تقریبا 2200 کے قریب پریس کلب کے ممبران نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں یہ منتخب باڈی سال 2024 اور سال 2025 تک کام کرے گی