میاں نواز شریف کی قیادت میں میاں شہباز شریف اور تمام ن لیگ اپنی خدمات عملی طور پر سر انجام دیں گی، رکن قومی اسمبلی         انجم عقیل خان

سلام آباد (دیس نیوز )
پاکستان مسلم لیگ ن اسلام آباد کے راہنماء و سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سرور نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، حالیہ ملکی حالات پر یہ مشکل ترین فیصلہ ہے اور ملک کو مہنگائی، غربت اور کرپشن کے بھنور سے نکالنے کے لیے پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ان حالات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے علاوہ کوئی بھی سیاسی جماعت اس طرح کا مشکل ترین فیصلہ نہیں کر سکتی تھی یہ ہی بات ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو عوامی جماعت کہا جاتا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کو عوام نے  تاریخی فتح دلوا کر جس محبت کا اظہار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابات میں کامیابی کے دن رات کوشاں رہے ہیں، میاں نواز شریف کیں قیادت میں میاں شہباز شریف اور تمام ن لیگ اپنی خدمات عملی طور پر سر انجام دیں گی، اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان مرکزی حکومت کا حصہ بن کر  ملک سے مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار احسن انداز میں سر انجام دیں گے، تمام سیاسی جماعتیں اپنے کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کے باوجود دیکھتی رہ گئی ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن نے بھرپور عوامی حمایت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے، کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی اصل عوامی جماعت ہے اور عام انتخابات میں عوامی حمایت کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ نے ہی فتح حاصل کی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن عوامی حمایت کے ساتھ کامیاب ہو کر اب اس مشکل صورتحال میں پاکستان کی حکومت سنبھال رہی ہے جو آسان فیصلہ نہیں ہے، اب عوام کے مسائل کے حل کے لیے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے اقتدار سنبھالنے کے فیصلے اور میاں شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کے حوالے سے اسلام آباد کے مختلف سیاسی و تاجر راہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر چوہدری سرور کے ساتھ دیگر رفقاء نے بھی میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار احسن انداز میں ادا کرنے کی اُمید کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *