پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ان حالات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے علاوہ کوئی بھی سیاسی جماعت اس طرح کا مشکل ترین فیصلہ نہیں کر سکتی تھی   ممبر قومی اسمبلی   ڈاکٹر نیلسن عظیم

قومی اسمبلی ڈاکٹر نیلسن عظیم تقریب میں شریک

اسلام آباد (دیس نیوز )
رکن قومی اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر نیلسن عظیم  نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، حالیہ ملکی حالات پر یہ مشکل ترین فیصلہ ہے اور ملک کو مہنگائی، غربت اور کرپشن کے بھنور سے نکالنے کے لیے پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ان حالات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے علاوہ کوئی بھی سیاسی جماعت اس طرح کا مشکل ترین فیصلہ نہیں کر سکتی تھی اسی وجہ سے ن لیگ کو عوامی جماعت کہا جاتا ہے، اور عوام نے  تاریخی فتح دلوا کر جس محبت کا اظہار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے، لیگ ن کی انتخابات میں کامیابی کے دن رات کوشاں رہے ہیں، میاں نواز شریف کیں قیادت میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اور تمام ن لیگ اپنی خدمات عملی طور پر سر انجام دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف مرکزی حکومت بنا کر  ملک سے مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار احسن انداز میں سر انجام دیں گے، تمام سیاسی جماعتیں اپنے کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کے باوجود دیکھتی رہ گئی ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن نے بھرپور عوامی حمایت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے، کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی اصل عوامی جماعت ہے اور عام انتخابات میں عوامی حمایت کے ساتھ  مسلم لیگ نے ہی فتح حاصل کی ہے، عوامی حمایت کے ساتھ کامیاب ہو کر اب اس مشکل صورتحال میں پاکستان کی حکومت سنبھال رہی ہے جو آسان فیصلہ نہیں ہے، اب عوام کے مسائل کے حل کے لیے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے اقتدار سنبھالنے اور میاں شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ  کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈاکٹر نیلسن عظیم کے ساتھ دیگر رفقاء نے بھی میاں شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار احسن انداز میں ادا کرنے کی اُمید کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *