رپورٹ گلزار ساقی
اسلام آباد (دیس نیوز)
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس،
اجلاس میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے ، شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات اور مدد فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت اور مو¿ثر بنانے کیلئے زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہو،اجلاس میں تمام زونز کے ڈی ایس پیز،محرر صاحبان و دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں پی ایس ایل کے موقع پر ٹریفک انتظامات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا اور اسلام آباد کے شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ، روڈ پر نظم و ضبط کو قائم کرنے،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور مو¿ثر بنانے کیلئے زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ،اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات میسر آ سکیں، اس حوالے سے زونل انچارج اپنی بیٹ کا ذمہ دار ہو گا،اور ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنیوالوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔