پنڈدادنخان (نمائندہ دیس نیوز)ضلع جہلم تحصیل پنڈ دادنخان کی یونین کونسل نمبر 39 سوڈی گجر میں یونین کونسل کے تمام نمبردار صاحبان حلقہ پٹواری اور سیکرٹری یونین کونسل کے درمیان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالہ سے ایک میٹنگ ھوئی ھے جس میں حکومت پنجاب کی طرف سے تمام نمبردار صاحبان کو بھیجی گئی موضع وائز فہرستوں کی تصدیق کرنے کے لیے کہ واقعی مستحق افراد متعلقہ موضع کے رہائشی ھیں ،نمبردار صاحبان کی تصدیق کرنے کا پروسس مکمل ھونے کے بعد مالی امداد ڈور ٹو ڈور غریب اور مستحق افراد تک صحیح ڈیلیور کی جا سکے ، اس اجلاس میں آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کے مرکزی و ڈویژنل جنرل سیکرٹری مرزا غلام حسن آف ڈھڈی پھپھرہ نے اپنی آبائی یونین کونسل کے نمبردار صاحبان کی قیادت کی اور حکومت پنجاب کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غرباء تک مالی امداد ڈیلیور کرنے کے صحیح طریقہ کار کو سراہتے ھوئے خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ انشاللہ اب مستحق اور غریب افراد تک ھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد پہنچے گی نمبردار ایسوسی ایشن کے ترجمان نمبردار ملک غلام قمر آف ھرنیالی سیداں ڈویژنل کوآرڈینیٹر و ضلعی نائب صدر ضلع راولپنڈی آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن
کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے نمبردار کے ذریعے مستحق افراد کی تصدیق کا پراسیس اپ موزہ اور دیہات کا نمبردار کرے گا جس پر بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام مستحق افراد کو مالی مدد فراہم کرے گے اس سلسلے میں بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام اور نمبردار ایسوسی ایشن پورے پنجاب میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں اجلاس بے نظیر بھٹو کو سپورٹ پروگرام کے افسران کے ساتھ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی دیہات میں کوئی مستحق محروم نہ رہ سکے