ھائی کورٹ بار ممبران کے لئے  رہائشی کالونی یا ٹاؤن سرکاری یا نجی طور پر بنوانا اور بار اور بینچ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرنا اولین ترجیح ھے  ینگ وکلا سینیئر وکلاء کی عزت واحترام  کا رشتہ قائم رکھے ھوئے ہیں یہ کامیابی کا بڑا راز  24 فروری 2024 کے انتخابات وکلا بھائیوں کے ووٹ کی طاقت سے جیت کر خدمت کرنے کی مثال قائم کر دوں گا  امیدوار  سیکریٹری   شبیر احمد مرزا 

شبیر احمد مرزا امیدوار برائے سیکریٹری ھائی کورٹ بار راولپنڈی

راولپنڈی ( گلزار ساقی دیس نیوز ) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کہ امیدوار برائے سیکرٹری جنرل شبیر احمد مرزا ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے دیس نیوز  pk  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  24 فروری 2024 کو ہونے والے بار کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ میرے سینیئر اور میرے ینگ وکلا دوستوں کی مشاورت اور ان کے بھرپور اصرار کرنے کی وجہ سے کیا جس وجہ سے مجھے یقین ہے کہ وکلاء ممبر بار جو اصل طاقت ہیں اپنی ووٹ کے طاقت سے مجھے بھاری ووٹوں سے کامیابی دلائیں گے انہوں نے کہا کہ بار کے لیے ایسی خدمات سر انجام دوں گا کہ جو ایک مثال بن جائے گی ایک سؤال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں میں ووٹ وہ ڈال سکتے ہے جو ہائی کورٹ بار راولپنڈی بینچ کا رجسٹرڈ  ووٹرز ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تقریباً ساڑھے 5 ھزار  سے زائد ووٹ ہیں ان میں بڑے بڑے نام شامل ہیں جو کہ بار کے انتخابات  پر گہری نظر رکھتے ان کی راہنمائی ہمارے لئے مثل راہ ہے شبیر احمد مرزا نے کہا کہ راولپنڈی بینچ میں کچھ حدود کا  اضافہ ہوا ہے جن میں اس وقت راولپنڈی اٹک چکوال جہلم  کے علاؤہ سرائے عالمگیر اور میانوالی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں سے ہمارے دوست بھائی ممبر بار ایسوسی ایشنز متعلقہ ضلعی بار اور تحصیلوں کی  بار میں بھرپور مہم چلارہے ہیں شبیر احمد مرزا نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح ہے انہوں نے کہا بار کے انتخابات میں جو بھی کامیاب ہوتا ہے وہ اپنے طور طریقے سے ممبران بار کو مضبوط بنانے کے لیے اور بار ممبران کے مسائل حل کرنے کے لیے خدمات سر انجام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ینگ وکلاء کی بڑی تعداد بار کی ممبر ہیں جو کہ  خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ ینگ وکلا میں ایک بات بڑی زیادہ نظر اتی ہے جو کہ ایک بہت اچھی بات ہے وہ اپنے سینئرز وکلاء کے عزت و احترام سے پیش آتے ہیں اور عزت کر کے اپنا فرض ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سینئرز کے نقش قدم پر چلنے والے ہمیشہ نام کماتے ہیں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور میری بھی کامیابی اور یہاں تک پہنچنے میں راز میرے دوستوں میرے سینئر وکلاء  کی شفقت اور میری محنت پیشہ سے لگن ھے انہوں نے کہا کہ ینگ وکلا سینیئر سے بہت کچھ سیکھ کر اپنا نام پیدا کر رہے ہیں جو ایک بہت اچھی بات ہے انہوں نے کہا باہر کے الیکشن میں کامیابی کے بعد میری ترجیحات بہت زیادہ ہیں جو سب سے اہم ہیں ان میں بینچ اور بار کے درمیان رشتے کو مضبوط کرنا سرکاری یا نجی طور بار ممبران کے راولپنڈی کے ترقیاتی علاقے میں  رہائشی کالونی منظور کرانا یا کسی سے معاہدہ کرانا اولین ترجیح میں شامل ہوگا تاکہ جو ممبر بار کے رہائش کے معاملات حل ہو سکیں جبکہ ٹرانسپورٹیشن مسائل ہوہ بھی حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اس کے علاوہ ہم ایسی خدمات سر انجام دیں گے کوئی انے والے وکلا اور موجودہ  ممبران ہمارے خدمات کو سراہیں گے انہوں کہا کہ 24 فروری  کو ھونے والے انتخابات میں ممبرز بار راولپنڈی بینچ کی ووٹ کی طاقت سے انشاء اللہ کامیابی حاصل کر کے اپنی خدمات پیش کروں گا کوایک سنگ میل کی حیثیت ھمیشہ یاد رکھی جائے گے

شبیر احمد مرزا  ایڈوکیٹ سپریم کورٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *