اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی (آر آئی یو جے) کے نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد
تفصیلی خبر اور تصاویر جاری ہے
اسلام آباد (گلزار ساقی دیس نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے ) کے نو منتخب صدر طارق علی ورک، جنرل سیکریٹری آصف بشیر چوہدری سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے نو منتخب باڈی آر آئی یو جے کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔راجہ پرویز اشرف نے صدر طارق ورک،جنرل سیکریٹری آصف بشیر چوہدری، فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری، نائب صدور بشیر عثمانی،عمار برلاس جوائنٹ سیکرٹریز گلزار خان، مجاہد حسین نقوی، اراکین ایگزیکٹو باڈی افشاں قریشی، ثوبیہ مشرف، رانا فرحان اسلم، کامران چوہدری، علی اختر، توصیف عباسی، ناصر سلیم، نوابزادہ شاہ علی، غفران احمد، سید،رضوان حیدر کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ (آر آئی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابی ان پر صحافی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت کی علمبردار رہی ہے اظہار رائے اور آزادی صحافت پر قدغن کی پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مخالفت کی ہے۔u