- اسلام آباد
- (دیس نیوز ) محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ھوئے رپورٹ جاری کی ہے کہ 18 سے 20 فروری 2024 کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، استور، ہنزہ، دیامیر،اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلیاں میں تیز بارش اوربرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ
- اتوار (رات)موسم کی صورتحال:* کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، پنجاب اورشمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ۔ جبکہ کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا، مری ، گلیات اورخطہ پوٹھوہار میں درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
- پیر کے روزموسم کی صورتحال*: کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، پنجاب اورشمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ۔ جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، مری ، گلیات اورخطہ پوٹھوہار میں درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
*اسلام آباد:* اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔
خیبرپختونخوا: چترال، دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ،ہری پور، بونیر، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، خیبر، کوہاٹ ، کرم ، وزیرستان ، کرک،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور اور پہاڑوں پربرفباری جبکہ بالائی اضلاع میں درمیانی سے تیز موسلادھار بارش/برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
پنجاب: راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اورقصور میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ۔ مری ،گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ۔ اس دوران چند مقا مات پر درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔ ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا بھی امکان۔
بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کوئٹہ، زیارت،چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں/آندھی چلنے کا امکان۔
سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ آندھی/تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔
کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور برفباری جبکہ بعض مقامات پر درمیانی سے تیز موسلادھار بارش/ برفباری کا امکان۔اس دوران کشمیر میں چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جبکہ خیبر پختونخوا ،کشمیر،اسلام آباد،بالائی پنجاب اورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش : خیبرپختونخوا: دیر(بالائی 16، زیریں 04 )، بالاکوٹ 14 ، پٹن 12، سیدوشریف 12 ، مردان 09،مالم جبہ08،کاکول، پارہ چنار 07، کالام ،دروش04، چراٹ03،میر کھانی 02، پشاور 01، کشمیر: راولاکوٹ 15،مظفرآباد (ائیرپورٹ 14، سٹی12)، کوٹلی 13،گڑھی دوپٹہ 11، پنجاب: مری 13، چکوال 07، جہلم 05،راولپنڈی ( چکلالہ 03،شمس آباد، کچہری 01) ، منڈی بہاؤالدین ، گجرات ، اسلام آباد(سٹی)02 ،منگلا، 01، گلگت بلتستان: استور اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری(انچ): مالم جبہ 04،کوٹلی اور کالام 0.5 ۔
*آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: * گوپس منفی 04 ، لہہ ،کا لام منفی 03 ، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔