اشتہاری طیب اعجاز سفاک شوٹر ، قتل کی متعدد وارداتوں کے بعد بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا                                        آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر سپیشل آپریشن سیل ٹیم کو شاباش دی

ڈاکٹر عثمان انور

لاہور (دیس نیوز)   پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کی 06 سے زائد وارداتوں میں مطلوب خطرناک شوٹر دبئی سے گرفتار

خطرناک اشتہاری طیب اعجاز کو لے کر پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم متحدہ عرب امارات سے لے کر پاکستان روانہ

رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی۔

اشتہاری طیب اعجاز سفاک شوٹر ، قتل کی متعدد وارداتوں کے بعد بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا ۔

سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے خطرناک شوٹر کو ٹریس کرکے دبئی سے گرفتار کیا، انٹرپول کے ذریعے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر سپیشل آپریشن سیل ٹیم کو شاباش۔

گرفتار اشتہاری طیب  اعجاز  گوجرانوالہ کے مختلف تھانوں میں 06 سے زائد قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس

قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے مجرم کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائے ۔ آئی جی پنجاب (ڈی پی آر پنجاب پولیس) ٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *