ہماری سندھ میں سیٹوں کو ختم کیا گیا ایم کیو ایم کو دی گئیں تحریک انصاف  وزیراعظم کے عہدہ کے لئے نامزد کرنے پر بانی چیرمین پی ٹی آئی کا مشکور ھوں عمر ایوب ۔برسیٹر گوھر خان

وزیراعظم کے عہدہ کے لئے نامزد کرنے پر بانی چیرمین پی ٹی آئی کا مشکور ھوں عمر ایوب

اسلام آباد (دیس نیوز) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان اور چیف ارگنائزر عمر ایوب کی پریس کانفرنس

الیکشن کے بعد گورنمنٹ فارمیشن پہ بات ہوتی ہے

مگر بد قسمتی سے ابھی تک الیکشن کمیشن نے نتائج جاری نہیں کیے،

پی ٹی آئی نے بر وقت اور آئین کے مطابق فری اینڈ فئیر الیکشنز کے لیے بہت کام کیا،

پی ٹی آئی کو آئوٹ کرنے کے کوشش کی گئی، نہ بلا رہا، نہ ورکر کنونشن، نہ ریلیاں نکلانے دی گئیں،

لوگوں نے ۸ فروری کو بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،

ہماری کے پی کے میں بیالیس سیٹیں ہیں،
پنجاب میں ہماری پچاس کے قریب سیٹیں ہیں،

ووٹ پر امن طریقے سے ہوئے، تمام پارٹیوں کو فارم 45 ملا،

فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے،

راولپنڈی کے کمشنر نے اپنے ضمیر کے مطابق آواز اٹھائی،

یہ ہمارے موقف کی تائید ہے،

پی ٹی آئی اس معاملے کے انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے

جو رپورٹ ہو پھر وہ عوام کے سامنے لائی جائے،

ہمیں امید ہے عمر ایوب کامیاب ہوں گے

ریٹرننگ افسر کی ذمہ داری ہے وہ ڈیٹا اکٹھا کرکے فارم 47 بنائے

وہ رزلٹ آنے میں دیر کی گئی

ہماری سندھ میں سیٹوں کو ختم کیا گیا

چیف آگنائزر عمر ایوب

180 سیٹیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتیں

میں بانی پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں جہنوں نے وزارت عظمیٰ کے الیکشن کے لئے نامزد کیا

یہ جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی

یہ کرسی بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے

دس، بارہ مہینے میں پی ٹی آئی کے تمام ورکرز کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا،

پولیس ہمارے ورکرز کو مختلف کیسز میں شامل کر رہی ہے اور ان پر پریشر ڈالا جا رہا ہے،

پی ٹی آئی مرکز میں اور صوبوں میں حکومت بنائے گی،

یہ تاریخی کامیابی ہے، عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،

بلے کا نشان اور کیمپین نہ ہونے کے باوجود عوام نے سابق چئیر مین پی ٹی آئی کے نظریے کو دیکھتے ہوئے ووٹ ڈالا،

جعلی فارم 45 کو رد کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *