پاکستان چکری  3 شعبان المعظم ظہور امام حسین علیہ السلام  دنیا میں تیسرے نمبر اور پاکستان کا پہلے نمبر پر سب سے بڑا میلاد کا اجتماع سوا لاکھ سے زائد افراد کی شرکت  ڈیڑھ لاکھ افراد سے  لنگر کا وسیع انتظام خوبصورت دلفریب لائٹنگ سے پورا علاقے کو روشن کیا گیا فرد   واحد  بانی  جشن چوہدری فرخ رضا   نے کروڑوں کے اخراجات جشن وارثان ولایت پر کئے شرکت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ھے 

امام بارگاہ قصر امام حسین علیہ السلام (چکری)

رپورٹ سید گلزار ساقی ۔ ساجد بنگیال

راولپنڈی (دیس نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں چکری راولپنڈی میں 3 شعبان المعظم 2024 کو پر سال کی جشن وارثان ولایت کی بانی چوہدری فرخ رضا انتہائی شان و شوکت سے منعقد کروایا  یاد رہے کہ یہ تقریب ایران عراق اور دیگر ممالک کے بہت جشن امام حسین کے سلسلہ میں تیسرے نمبر پر سب سے بڑ میلاد کا اجتماع ہے جب کہ پاکستان میں جشن امام حسین کا  سب سے بڑا اجتماع بن گیا  ہے اس اجتماع میں تقریباً سوا لاکھ سے زائد افراد نے جس میں خواتین بوڑھے بچے اور نوجوانوں نے شرکت کی جشن وارثان ولایت چکری راولپنڈی میں شرکت کرنے والوں  ہر سال  اضافہ  ہوتا ہے جشن میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق  رکھنے والے افراد شریک ہوئے ہیں اور امام حسین علیہ السلام  اور مولا عباس علیہ السلام کے ظہور کی خوشی منانے کے لیے ہر سال بڑے جوش جذبے اور عقیدت سے شرکت کرتے ہیں تین شعبان 2024 کو ہونے والے جشن میں دنیا بھر سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں ازاد کشمیر گلگت بلتستان سے عاشقانِ امام حسین نے بھرپور شرکت اس موقع پر چکری انٹر چینج موٹروے سے امام بارگاہ قصر امام حسین علیہ السلام چکری سمیت پورے علاقے کو کئی میلوں تک برقی قمقموں خوبصورت لائٹوں اور بڑی بڑی سرچ لائٹوں سے سجا کر علاقے کو ایک خوبصورت روشنی میں محور مرکز بنادیا کیا جس سے دود دراز سے آنے والے شرکائے جشن کو محسوس ہوتا تھا کہ جیسے وہ ایک الگ دنیا میں اور خوشی کے مرکز و محور میں آگئے ہیں اس  موقع پر فرد واحد بانی چوہدری فرخ رضا نے شرکاء جشن کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے کھانے یعنی لنگر کا وسیع انتظام کرتے ہوئے مختلف ڈشیں تیار کروائیں لنگر میں شامل کی اور تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے زائد شرکائے جشن کے لیے لنگر کا وسیع اھتمام  کیا لنگر شام پانچ بجے سے لے کر ا گلی صبح 4 شعبان صبح 6 بجے تک جاری رہا سرکار جشن نے بڑے مطمئن ہو کر لنگر کیا اور جشن کی خوشیوں میں شریک رہے اس موقع پر تقریب فوٹو کی بنائے اور ویڈیو جبکہ یوٹیوبرز  کی لا تعداد شرکا نے اپ اپنے وی لاگز بنائے شرکائے جشن میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کی شرکت سے اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ دیکھا گیا ہے جس وجہ سے لوگوں میں زیادہ تر جشن شریک ہونا اپنا فرض سمجھتے ہیں جشن کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات میں انجمن حسینیہ چکری انجمن ولی العصر چکری اور مقامی نوجوانوں  سمیت راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ اور میڈیکل یونٹس موجود تھے جبکہ سیکیورٹی کے لیے آغآز سے قبل سپیشل برانچ اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے  سرچنگ کی اور علاقے کو کلیئر کرتے ہوئے پولیس کے ہمراہ مشکوک افراد پر نظر رکھنے سمیت ہر قسم کی سکیورٹی کو بھرپور انداز سے نبھایا ادھر بانی چوہدری فرخ رضا نے تمام اداروں پولیس اور سول ڈیفنس ریسکیو 1122 فائر بریگیڈ میڈیکل یونٹ متعلقہ تھانہ چکری اور ضلعی انتظامیہ  اور انجمن حسینیہ چکری انجمن ولی العصر چکری اور نوجوانوں اور انتظام میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ھوئے ان کی طرف بھرپور تعاون اور بہترین فرائض پر  کارکردگی کو سراہا ہے

چوہدری فرخ رضا کی طرف سے۔ خط اظہار تشکر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *