راولپنڈی (دیس نیوز)
سابق صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن راولپنڈی سے بُری طرح ناکام رہی .جو صورتحال مسلم لیگ ن کی فارم 45 کے مطابق تھی وہ سب نے دیکھی رات کو ہارے ہوئے امیدواران گھر اور دفاتر کے دروازے بند کرکے چلے گئے صبح ہوئی تو فارم 47 کے مطابق جیتے ہوئے تھے .یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی ہے .این اے 53;این اے 56 اور این اے 57 سے مسلم لیگ ن کے امیدواران بُری طرح ہارے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر مارا گیا ڈاکہ کتنے دن ہضم ہوتا ہے .عوام نے مافیاز کو راولپنڈی سے ریجیکٹ کیا فارم 45 اور فارم 47 میں واضع تضاد ہے اور اسی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ چرانے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے