آئی جی پنجاب نے  59 کانسٹیبل سے انسپکٹرز تک پنجاب بھر سے بہترین کارکردگی پر لاکھوں روپے اور اسناد انعامات کی بھرمار کر دی

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور پولیس افسران و کانسٹبیلان ملاقات کر رہے ہیں
IGP  punjab

لاھور (دیس نیوز ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ٹے کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 59 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا، ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں سیالکوٹ کے 28 ،جھنگ 04 حافظ آباد 02، چنیوٹ کے 02 جبکہ میانوالی کا 01 افسر و راولپنڈی کے 10، وہاڑی کے 03، ملتان 03 ، خانیوال 02، ڈی جی خان کے 02 افسران و اہلکاروں کو بھی انعامات سے نوازا گیا، بہادر افسران و اہلکاروں نے آرگنائزڈ کرائم،منشیات فروشی کے خاتمے، شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی افسران و اہلکاروں کو مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت، جرائم اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کئے جائیں ۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو ذیشان اصغر، اے آئی جی ڈسپلن شائستہ ندیم، اے آئی جی ویلفیئر ساجد کھوکھر اور اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر محمد رضوان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *