راولپنڈی چکری (نمائندہ دیس نیوز) بانی جشن چوہدری فرخ رضا نے کہا کہ 17 واں جشن وارثان ولایت ظہورِ امام حسین علیہ السلام اور مولا غازی عباس کے سلسلہ میں امام بارگاہ قصر امام حسین علیہ السلام چکری راولپنڈی میں 3 اور 4 شعبان المعظم 2024 کی درمیانی رات کو منعقد کیا جارہا اس سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ ( رپورٹ جاری ہے )
جشن وارثان ولایت کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی پہلے سے زیادہ انتظامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ شاندار طریقے سے علاقے کو دل و جان سے برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے اور ہر انے والے کے لیے جشن میں ایک خوشی کا ماحول فراہم کیا جاتا ہے جشن کے موقع پر شرکاء کے لیے آنے اور جانے کے الگ الگ راستے بنائے گئے ہیں چکری انٹرچینج سے لے کر گاؤں تک سجاوٹ کی گئی ہے تاکہ امام حسین علیہ السلام کی امد کے سلسلہ میں خوشی کا منظر ذہن نقش ہو سکے ادھر انہوں نے بتایا کہ انجمن حسینیہ چکری اور خصوصی ٹیمیں بھرپور تعاون کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلعی پولیس اور تھانے چکری پولیس سیکورٹی کے موثر انتظامات کرتے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 فائر بریگیڈ میڈیکل کیمپ سمیت سول ڈیفنس اور رضا کار اور ھماری سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات ٹریفک کی روانی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے الگ الگ ٹیمیں قائم کی جاتیں جو اپنے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیتے چوہدری فرخ رضا نے کہا کہ ہر جشن میں بطور ثواب سمجھ کر آنے والے ھمارے خاص مہمان ہیں ان کی خدمت کے لئے تمام تر معاملات کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے نامور علماء کرام ذاکرین منقبت خان نعت خوان اپنے مخصوص انداز میں نظرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے ہر شرکاء سے اپیل کی ہے کہ جشن میں انے والے ڈسپلن کا پورا پورا خیال رکھیں اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون رکھیں انہوں نے کہا کہ تمام جگہ پر کیمرے نصب ہیں جبکہ ڈرون اور دیگر کیمروں کے ذریعے بھی مکمل ریکارڈنگ کی جاتی ہے انہوں نے کہا انے والوں کا مشکور ہوں اور سکوٹی انتظامات کرنے والے تمام سرکاری خاص ضلعی انتظامیہ پولیس اور انتظامات میں تعاون کرنے والوں کا اور شرکاء نوجوانوں کا مشکور ھوں