مسیحی برادری  14  فروری 2024  کو   روزوں  کے ایام کا اغاز کریگی  29  مارچ گڈ فرائیڈے  31  مارچ  2024  کو ایسٹر  تہوار ھوگا   مسیحی راہنماء پروفیسر لارنس

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ)مسیحی برادری 14 فروری سے روزوں کے ایام کا آغاز کریگی۔ روزوں کے ایام توبہ، ریاضت ، خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں۔ پروفیسر شہزاد لارنس ممبر ضلعی انٹر فیتھ ہار منی /امن کمیٹی نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عاجزی ،  اور برادرانہ محبت کے حصول کے لیے برداشت اور قبولیت کوفروغ دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی قوم 29 مارچ کو گڈ فرائیڈے اور 31 مارچ کو ایسٹر کا تہوار منائےگی۔ روزوں کے ایام میں دنیا سمیت پاکستان میں قیام امن ، اخوت،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ ، وطن عزیز سے دہشتگردی کے خاتمے ، پاک افواج ،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی حفاظت کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *