راولپنڈی ( گلزار ساقی سے ۔دیس نیوز) ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ن لیگ نے میدان مارالیا 1،1 نشست پر پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 (راولپنڈی /مری) میں 27امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے اسامہ سرور 149250ووٹ لے کر پہلے اور ان کے مدمقابل آزاد امیدوار لطاسب ستی 113843ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اس حلقے میں 329949خواتین سمیت مجموعی طور پر 681236 ووٹروں میں سے357601ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیاجن میں سے8482ووٹ مسترد ہوئے اس طرح اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب52.49فیصد رہا حلقہ این اے52 (راولپنڈیi)پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف112265ووٹ کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار راجہ طارق عزیز بھٹی 91547ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق ضلعی ناظم راجہ جاوید اخلاص 72062ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے اس حلقے میں 324473خواتین سمیت مجموعی طور پر666216ووٹروں میں سے336316 ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیاجن میں سے8233ووٹ مسترد ہوئے اس طرح اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب50.48فیصد رہا حلقہ این اے53 (راولپنڈیii) میں 14 امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے انجینئر قمر الاسلام راجہ72006 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار کرنل (ر)اجمل صابر 58476ووٹ کے ساتھ دوسرے اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 44072ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے اس حلقے میں 193786خواتین سمیت مجموعی طور پر 401376ووٹروں میں سے 213016ووٹروں کے حق رائے دہی استعمال کیاجن میں سے5181ووٹ مسترد ہوئے اس طرح اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب 53.07فیصد رہا حلقہ این اے 54 (راولپنڈیiii)میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان سمیت 30امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد آزاد امیدوارعقیل ملک 85912ووٹ لے کر پہلے اوران کے مد مقابل خاتون آزاد امیدوارعذرا مسعود 73694ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 19093اوراستحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار وسابق وفاقی وزیرغلام سرور خان صرف16889 ووٹ حاصل کر سکے اس حلقے میں 224994خواتین سمیت مجموعی طور پر 466344ووٹروں میں سے 235848 ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیاجن میں سے5224ووٹ مسترد ہوئے اس طرح اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب 50.57فیصد رہاحلقہ این اے 55(راولپنڈیIV)میں 30امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے ملک ابرار78542ووٹ لے کر پہلے اوران کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمائیت یافتہ سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ 67101ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں اس حلقے میں 210783خواتین سمیت مجموعی طور پر431832ووٹروں میں سے 172680 ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیاجن میں سے2700ووٹ مسترد ہوئے اس طرح اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب39.99فیصد رہااسی طرح حلقہ این اے56 (راولپنڈیv) میں 30امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی 96649ووٹ لے کر پہلے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمائیت یافتہ آزاد امیدوارشہریار ریاض 82613ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد صرف 5725ووٹ حاصل کر سکے جس سے ان کی ضمانت ہی ضبط ہو گئی اس حلقہ میں 251274خواتین سمیت مجموعی طور پر 523733ووٹروں میں سے 219148ووٹروں سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 4156ووٹ مسترد قرار دیئے گئے اس طرح ووٹوں کا تناسب 41.84فیصد رہااسی طرح حلقہ این اے57 (راولپنڈیVI)میں 26امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار دانیال چوہدری 83331ووٹ لے کر پہلے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی حمائیت یافتہ آزاد امیدوارسیمابیہ طاہر 56789ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہیں جبکہ سابق وزیر داخلہ کے بھتیجے و عوامی مسلم لیگ کے امیدوارشیخ راشد شفیق صرف 2532ووٹ حاصل کر سکے اس حلقہ میں 209077خواتین سمیت مجموعی طور پر 431511ووٹروں میں سے171234 ووٹروں سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے1060ووٹ مسترد قرار دیئے گئے اس طرح ووٹوں کا تناسب39.50فیصد رہا اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی6(مری)میں 32امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے بلال یامین ستی 65056ووٹ لے کر پہلے اوران کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمائیت یافتہ زین العابدین33475ووٹ حاصل کر سکے اس حلقے میں 140762خواتین سمیت مجموعی طور پر295163ووٹروں میں سے 166227ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے4268ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب56.32فیصد رہا،حلقہ پی پی7(راولپنڈی I)میں امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے ضیا اللہ شاہ 45478ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمائیت یافتہ اعجاز خان جازی 36402ووٹ حاصل کر سکے اس حلقے میں 126628خواتین سمیت مجموعی طور پر 267625ووٹروں میں سے 111874ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے2251ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب 41.80فیصد رہا حلقہ پی پی8(راولپنڈی II)میں 14امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے خرم پرویز راجہ 40603ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے 27577ووٹ حاصل کر سکے اس حلقے میں 165545خواتین سمیت مجموعی طور پر339042ووٹروں میں سے 155558ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے5198ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب45.88فیصد رہا حلقہ پی پی9(راولپنڈیIII) میں 18 امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے شوکت راجہ 50560ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیر ین کے چوہدری سرفراز احمد خان 43528ووٹ حاصل کر سکے اس حلقے میں 158928خواتین سمیت مجموعی طور پر327174ووٹروں میں سے 180543ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے5118ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب 55.18فیصد رہا حلقہ پی پی10(راولپنڈیIV)میں 23امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے نعیم اعجاز48759ووٹ لے کر پہلے اور ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمائیت یافتہ چوہدری امیر افضل 34413ووٹ حاصل کر سکے اس حلقے میں 134343خواتین سمیت مجموعی طور پر275358ووٹروں میں سے 154926ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے3901ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب56.26فیصد رہاحلقہ پی پی11 (راولپنڈی V)میں 35امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے عمران الیاس چوہدری 27657ووٹ لے کر پہلے اور ان کے مد مقابل آزاد امیدوارچوہدری محمد نذیر16594ووٹ حاصل کر سکے اس حلقے میں 59443خواتین سمیت مجموعی طور پر 126018 ووٹروں میں سے63065ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے1543ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب50.04فیصد رہا حلقہ پی پی12(راولپنڈیVI)میں 30امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے محسن ایوب خان 41338ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل آزاد امیدوار سعد علی خان 35108ووٹ حاصل کر سکے اس حلقے میں 106074خواتین سمیت مجموعی طور پر222641ووٹروں میں سے 119991ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے3384ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب53.89فیصد رہا،حلقہ پی پی13 (راولپنڈیVII) میں 28امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد آزاد امیدوارملک فہد مسعود56723ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے ملک عمر فاروق 24087ووٹ حاصل کر سکے اس حلقے میں 118920خواتین سمیت مجموعی طور پر243703ووٹروں میں سے115674ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے2720ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب47.47فیصد رہا،حلقہ پی پی14(راولپنڈیVIII)میں 29امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے ملک افتخار احمد40148ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل آزاد امیدوارناصر علی خان 33487ووٹ حاصل کر سکے اس حلقے میں 78542خواتین سمیت مجموعی طور پر162419ووٹروں میں سے 91381ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے1394ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب56.00فیصد رہا حلقہ پی پی15(راولپنڈیIX)میں 31امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے ملک منصور افسر62163ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل آزاد امیدوار54036زیاد خلیق کیانی 54036ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اس حلقے میں 132241خواتین سمیت مجموعی طور پر269413ووٹروں میں سے 142448ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے1767ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب 52.87 فیصد رہا حلقہ پی پی16(راولپنڈی X)میں 27امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے ضیا اللہ شاہ 45478 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمائیت یافتہ اعجاز خان جازی 36402ووٹ حاصل کر سکے اس حلقے میں 126628خواتین سمیت مجموعی طور پر 267625ووٹروں میں سے 111874ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے2251ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب 41.80فیصد رہاحلقہ پی پی17(راولپنڈیI X)میں 33 امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے راجہ عبدالحنیف45677ووٹ لے کرپہلے ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمائیت یافتہ راجہ راشد حفیظ38189ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے اس حلقے میں 124646خواتین سمیت مجموعی طور پر256108ووٹروں میں سے 105406ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے1800ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب41.14فیصد رہا حلقہ پی پی18(راولپنڈیXII)میں 36امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد آزاد امیدوار اسد عباس 46295ووٹ لے کر پہلے اور ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے سجاد خان 30640ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اس حلقے میں 117961خواتین سمیت مجموعی طور پر244097ووٹروں میں سے102407ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے2071ووٹ مسترد ہوئے اس طرح اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب 41.95فیصد رہا حلقہ پی پی19 (راولپنڈیXIII) میں 37امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعدتحریک انصاف کے حمائیت یافتہ محمد تنویر اسلم 43987ووٹ لے کرپہلے اور ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے حاجی پرویز خان 16768ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اس حلقے میں 91116 خواتین سمیت مجموعی طور پر187414ووٹروں میں سے80004ووٹروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے1501ووٹ مسترد قرار دیئے گئے جبکہ اس حلقے میں ووٹوں کا تناسب42.69فیصد رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔