راولپنڈی ( دیس نیوز) پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں پولنگ سٹاف سے لیپ ٹاپ اور دستاویزات چھیننے کا معاملہ
پولیس نے این اے 52 کے امیدوار کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،
پولنگ سٹاف ہرنال آر او آفس سے اپنا کام مکمل کر کے گوجرخان پہنچا تھا،
گوجرخان آر او آفس کے باہر این اے 52 کے امیدوار طارق عزیز بھٹی اور ساتھیوں نے سٹاف کی گاڑی روک کر لیپ ٹاپ اور کچھ دستاویزات چھینیں،
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجہ طارق عزیز بھٹی، رضا علی اور ارسلان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے چھینا گیا لیپ ٹاپ اور دستاویزات بھی برآمد،
واقعہ پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،
الیکشن کا پر امن انعقاد اولین ذمہ داری ہے، قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،
قانون شکنی میں کوئی بھی ملوث ہو بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، راولپنڈی پولیس ۔