25 کروڑ روپے تاوان کیس اغوا برائے تاوان تین ملزمان پولیس مقابلے

فائرنگ کے دوران انتہائی خطرناک و مطلوب گینگ کے سرغنہ سمیت تین اغواء کار ہلاک، تین فرار

شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، سی پی او راولپنڈی خالد ھمٰدانی

بازیاب شدہ مغوی محمد اسماعیل

راولپنڈی ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق

تھانہ روات کے علاقہ میں انتہائی خطرناک و مطلوب اغواء کار گینگ کے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

فائرنگ کے دوران انتہائی خطرناک و مطلوب گینگ کے سرغنہ سمیت تین اغواء کار ہلاک، تین فرار،

ہلاک ملزمان میں گینگ سرغنہ سلمان اور اس کے دو ساتھی شامل ہیں جنکی شناخت کی جا رہی ہے،

ہلاک ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد،

روات پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 06 مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،

ملزمان نے چند ہفتے قبل بحریہ ٹاؤن سے ٹک ٹاکر/پراپرٹی ایڈوائزر کو 25 کروڑ تاوان کے لئے اغواء کیا تھا،

راولپنڈی پولیس نے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا کر چار ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا تھا،

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ خطرناک اغواء کار گینگ دوبارہ سے اغواء برائے تاوان کی منصوبہ بندی کے ساتھ علاقہ میں موجود ہے،

واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی تلاش کے لئے علاقہ میں سرچنگ جاری ہے،

ملزمان کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،

انتہائی مطلوب و خطرناک ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی صدر، اے ایس پی صدر، ایس ایچ او روات اور ٹیم کو شاباش،

شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، سی پی او راولپنڈی خالد ھمٰدانی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *