محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے خالی عہدہ پر نگران وزیراعلی محسن نقوی نے چیئرمین کے عہدے کے لیے بلا مقابلہ 37 چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل سابق چیئرمین نجم سیٹھی بھی نگران وزیراعلی کے عہدہ چھوڑنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے محسن نقوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے چیف سلیکٹر اور دیگر سٹاف سے کرکٹ بورڈ جا کر ملاقاتیں کی اور کئی پروجیکٹ پر کام چیک کیا اور کچھ کام رکوا دیے محسن نقوی نے کرکٹ کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے اور ٹیم کو مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کرکٹ بورڈ میں اور کھلاڑیوں کے درمیان فقدان کے خاتمے کے لیے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *