آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہونگے: سعودی عرب سعودی عرب کا کہنا ہےکہ اس نے امریکا کو بتادیا ہےکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونے تک اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔
ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق کے حصول پر ثابت قدم ہے، فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔
سعودی وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ مملکت نے امریکی انتظامیہ کو اپنے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کردیا ہےکہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی۔