میڈیا ٹاؤن میں گیس کی لوڈ شیڈنگ خواتین کے لیے وبال جان بن گئی میڈیا ٹاؤن کے رہائشی خواتین بچوں کا گیس پریشر نہ ہونے پر شدید احتجاج 15 دن کی مہلت ورنہ ایکسپریس ہائی وے بند کر دیں گے خواتین کی دھمکی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) میڈیا ٹائون میں سوئی گیس کی بندش اور انتہائی کم پریشر کے ساتھ چوبیس گھنٹوں میں بمشکل آدھ گھنٹہ فراہم کئے جانے کے خلاف خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے پندرہ دنوں کی مہلت دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اس دوران گیس کا پریشر بہتر نہ بنایا گیا تو پھر بچوں کیساتھ ایکسپریس ہائی وے پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا جائیگا ہمیں احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور نہ کیا جائے شہر کی دیگر آبادیوں کی طرح یہاں بھی مکمل پریشر کیساتھ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بغیر کسی شیڈول کے گیس کسی بندش اور چوبیس گھنٹوں میں بمشکل آدھ گھنٹہ انتہائی کم پریشر کے خلاف فراہم کئے جانے والی گیس کے خلاف میڈیا ٹائون اے بلاک کی خواتین نے برستی بارش میں احتجاج اور دھرنا دیا خواتین گیس کسی بندش نامنظور ، گیس کا پریشر بحال کرو ، گیس کی مساوی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کے نعرے لگانے سمیت پلے کا رڈز اٹھا رکھے تھے احتجاج میں معصوم بچوں نے بھی شرکت کی خواتین نے اپنا احتجاج میڈیا ٹاون سوسائٹی آفس میں ریکارڈکرایا خواتین نے کہ کہ گزشتہ تین ماہ سے گیس صرف آدھ گھنٹہ کیلئے صبح کے وقت اور شام میں بیس منٹ کیلئے کم پریشرکیساتھ فراہم کی جارہی ہے اوراس شدید سردی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بچے اور بزرگ سردی کی لہراور گیس کیسہولت میسر نہ ہونے سے بیمار ہورہے ہیں جبکہ روزانہ بچے بغیر ناشتے کے سکول اور مرد خواتین دفاتر جانے پر مجبور ہیں اور یہی صورت رات کو بھی سامنا کرنا پڑتی ہے اور ہوٹلوں سے کھانا لاناپڑ رہا ہے وضو تک کیلئے گرم پانی کی سہولت سے محروم ہیں اب یہ صورت برداشت نہیں کی جاسکتی جس پر مینجمنٹ کمیٹی کے نائب صدر طارق ملک نے کہا کہ گیس کے پریشر کو بہتر بنانے اور بغیر شیڈول گیس کی بندش کے خاتمے کیلئے ہم سوئی گیس حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور میڈیا ٹائون کیلئے الگ سے پائپ لائن ڈالنے کیلئے بات چیت آخری مرحلے میں ہے اے بلاک سمیت دیگر بلاکس میں سوئی گیس کے پریشر کو بہت جلد بہتر بنانے کیلئے حکام سے رابطے میں ہیں اور اس ضمن میں میڈیا ٹائون کے مکینوں کو ایک ماہ کے اندر خوشخبری سنائی جائیگی او جس پر خواتین نے کہا کہ اگر پندرہ دنوں تک گیس کا پریشر بحال نہ ہوا تو پھر پورے ٹائون کی خواتین بچوں سمیت احتجاج کریں گی اور میڈیا ٹائون سے لے کر ایکسپریس ہائی وے تک احتجاج ودھرنا دیاجائیگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *