راولپنڈی( سید گلزار ساقی دیس نیوز ) پاکستان سپر لیگ 2025پہلا میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندر،راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران تعینات کیے گئے ہیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 367 ٹریفک پولیس افسران فرائض سرانجام دیں گے،سٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز گشت کے فرائض سرانجام دیں گی،انتظامات کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، ٹیموں کے روٹ کی موثر سیکورٹی کے ساتھ ساتھ چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں، تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کریں گے،سی پی او سید خالدہمدانی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2025پہلا میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندر،راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران تعینات کیے گئے ہیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 367 ٹریفک پولیس افسران فرائض سرانجام دیں گے،سٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز گشت کے فرائض سرانجام دیں گی،سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ انتظامات کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، ٹیموں کے روٹ کی موثر سیکورٹی کے ساتھ ساتھ چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں، تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کریں گے، شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، پاک فوج، رینجرز، دیگر سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ربط سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کویقینی بنایا جائے گا، پاکستان سپر لیگ میچز کے دوران شہریوں کو پر سہولت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔راولپنڈی( )تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالہ سے ملنے والی خاتون کی نعش کا معمہ حل،مقتولہ کا شوہر امین اور جعلی عامل اسرار قاتل نکلے، دونوں ملزمان گرفتار، مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ سکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد نعش دفنا دی تھی، مقتولہ اور اس کے شوہر کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جعلی عامل مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا،مقتولہ نے جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، ملزمان خاتون کو عملیات کے بہانے لے کر گئے اور تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالہ سے ملنے والی خاتون کی نعش کا معمہ حل ہو گیا،مقتولہ کا شوہر امین اور جعلی عامل اسرار ہی قاتل نکلے، روات پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ سکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد نعش دفنا دی تھی، مقتولہ اور اس کے شوہر کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جعلی عامل مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا،مقتولہ کا شوہر مقتولہ کے اس کے ساتھ رویے پر بدظن تھا، مقتولہ نے جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، ملزمان خاتون کو عملیات کے بہانے لے کر گئے اور تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کر دیا، ملزمان نے زمین کھود کر نعش کو دفنا دیا اور جرم کو چھپانے کے لئے دسمبر 2024 میں مقتولہ کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا، روات پولیس نے پیشہ وارانہ تفتیش کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور تفتیشی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔راولپنڈی ( ) ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھاکہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، تھانوں میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ہیں۔راولپنڈی( )وارث خان پولیس کی کاروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 07قمار باز گرفتار،