روالپنڈی(دیس نیوز جنرل رپورٹر)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (ڈی ای اے) سی ای او امان اللہ خان نے ایم این ا بیرسٹر دانیال کے ہمراہ گھر گھر جا کر طلبا کے اندراج کی مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کا مقصد تمام بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنا اور معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانا ہے سی ای او امان اللہ خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ اس سلسلے میں والدین کو بچوں کی تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ہم تمام بچوں کو اسکول سے جوڑیں گے
بیرسٹر دانیال نے کہا کہ تعلیم ہی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے اور ہم سب کو مل کر اس اہم کام میں حصہ ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول ضرور بھیجیں تاکہ وہ اپنا اور ملک کا مستقبل روشن بنا سکیں۔
یہ مہم ضلع بھر میں جاری رہے گی اور اساتذہ، اہلکاروں اور مقامی رہنماؤں کی مدد سے زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کروایا جائے گا۔