روزنامہ دیس نیوز
راولپنڈی( دیس نیوز)
ڈی جی ملٹری لینڈز اینڈکنٹونمٹس بورڈ کی ہدایات پر راولپنڈی کینٹ بورڈکا پیپلزکالونی میں تجاوزات کے خلا ف کیا گیا ہے آپریشن کے،دوران دکانوں کے باہر سینکڑوں غیرقانونی شیڈ،تھڑے، سائن بورڈز،لوہے کے لگے جنگلے مسمارکردئیے گئے فٹ پاتھوں اور دکانوں کے باہرپختہ تھڑوں کو مسمارکیاگیا ایڈیشنل سی ای او ارشد خان کی زیر نگرانی عوام الناس کی سہو لیات کے پیش نظر فٹ پاتھوں اورپیدل چلنے والی جگہوں سے تجاوزات کو ختم کیاجارہاہے۔ کنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسرسیدعلی عرفان رضوی کا کہناہے کہ تجاوزات کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت انفورسمنٹ عملے نے سٹرک پرغیرقانونی تھڑے،سائن بورڈز،ٹھیے مسمار کردئیے گئے۔ آپریشن میں ہیوی مشینری کااستعمال کیاگیا پیدل چلنے والوں سمیت ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رہیگی۔